بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ سے شین زین میں تھائی لینڈ کے وزیرِاعظم انوتین چارنویرکول نے ملاقات کی۔ انوتین چارنویرکول 33ویں اپیک اکنامک لیڈرز میٹنگ میں شرکت کے لیے چین آئے ہوئے ہیں۔شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین تھائی لینڈ کے قومی استحکام، ترقی اور احیاء کے حصول کی مضبوط حمایت کرتا ہے اور تھائی لینڈ کے ساتھ مل کر اپنے اپنے جدیدیت کے راستوں پر آگے بڑھنے اور چین-تھائی لینڈ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو مزید اعلیٰ سطح تک لے جانے کے لیے تیار ہے۔ شی جن پھنگ نے زور دیا کہ چین، تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے تعلقات میں جلد از جلد بہتری لانے کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔تھائی لینڈ کے وزیرِاعظم انوتین چارنویرکول نے کہا کہ تھائی لینڈ ایک چین کے اصول پر ثابت قدمی سے عمل پیرا ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید بلندیوں تک لے جانے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھائی لینڈ چین کی جانب سے تھائی لینڈ – کمبوڈیا سرحدی تنازعے میں ثالثی کے مسلسل تعمیری کردار کو سراہتا ہے اور امید کرتا ہے کہ چین آئندہ بھی اس سلسلے میں مثبت کردار ادا کرے گا۔
چین تھائی لینڈ کے قومی استحکام کی مضبوط حمایت کرتا ہے، چینی صدر
- November 20, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 3 Views
- 8 hours ago

Share This Post:
Related Post
آئی ایل ٹی20 سیزن 5 کے کمنٹری پینل میں
November 20, 2026
ایشیا پیسیفک کمیونٹی علاقائی تعاون کا نیا نمونہ بن
November 20, 2026
شین زین سے آگے: ایشیا پیسیفک کمیونٹی کی تعمیر
November 20, 2026
چین، شین زین کی ایک میز، تین کرسیاں: دنیا
November 20, 2026
چین اور سنگاپور کو شراکت داری کو مسلسل نئی
November 20, 2026
چین اور انڈونیشیا کا دوطرفہ جامع اقتصادی شراکت داری
November 20, 2026

Leave feedback about this