:چین اور امریکہ کے اقتصادی و تجارتی امور کے چینی سربراہ اور چین کے نائب وزیراعظم حہ لی فنگ نے امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اور امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر کے ساتھ ورچوئل بات چیت کی۔دونوں فریقوں نے چین اور امریکہ کے سربراہانِ مملکت کی بیجنگ اور واشنگٹن میں ہونے والی ملاقاتوں میں طے پانے والے اہم اتفاقِ رائے اور اقتصادی و تجارتی مشاورت کے نتائج پر مؤثر عمل درآمد، نیز ایک دوسرے کے لیے اہم اقتصادی و تجارتی امور پر دوٹوک، گہری اور تعمیری بات چیت کی۔ چین نے حال ہی میں امریکہ کی جانب سے چین کے خلاف عائد کی گئی اقتصادی و تجارتی پابندیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے سربراہانِ مملکت کی تزویراتی رہنمائی میں چین۔امریکہ اقتصادی و تجارتی مشاورت کے نظام کو مؤثر انداز میں بروئے کار لایا جائے، تعاون کو مسلسل مضبوط کیا جائے، اختلافات کو مناسب طور پر قابو میں رکھا جائے اور چین۔امریکہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مسلسل مستحکم اور بہتر سمت میں آگے بڑھایا جائے، تاکہ احترام، انصاف اور برابری کی بنیاد پر تعمیری اسٹریٹجک استحکام پر مبنی چین۔امریکہ تعلقات کے قیام میں مدد مل سکے
چین کا حالیہ امریکی تجارتی پابندیوں پر شدید تشویش کا اظہار
- November 7, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 3 Views
- 4 hours ago

Share This Post:
Related Post
کرستیانو رونالڈو نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
November 7, 2026
چین،آسیان پارٹنرز میڈیا تعاون ہفتہ گوانگ شی میں شروع
November 7, 2026
چین کی گورننس اور عالمی ترقی” کے موضوع پر
November 7, 2026
چین کی ترقی کا راستہ پوری دنیا پر گہرے
November 7, 2026
پاکستانی پے لوڈ اسپیشلسٹ چین کے شین زو 24
November 7, 2026
چین، تہذیبوں کے باہمی تبادلے و استفادے سے متعلق
November 7, 2026

Leave feedback about this