بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے معمول کی پریس کانفرنس میں چین جاپان تعلقات کے حوالے سے کہا کہ چین اور جاپان کے تعلقات اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہیں اور اس کی ذمہ داری مکمل طور پر جاپان پر عائد ہوتی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ تقریباً ایک سال قبل، جاپانی رہنما نے تائیوان کے بارے میں غلط بیانات دیے ، کھلے عام امور تائیوان میں فوجی مداخلت کا غلط پیغام دے کر چین کی قومی خودمختاری کو چیلنج کیا اور چین-جاپان تعلقات کی سیاسی بنیادوں کو نقصان پہنچایا ۔ ترجمان نے کہا کہ بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ ایک سال گزرنے کے بعد بھی جاپان کی حکومتی انتظامیہ نے اپنی غلطیوں پر غور کرنے اور انہیں درست کرنے کے لیے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا ۔ چین جاپان تعلقات کے معاملے پر چین کا مؤقف مستقل رہا ہے۔ ترجمان نے زور دے کر کہا کہ جاپان کے لئے اس وقت فوری ضرورت اس بات کی ہے کہ وہ امور تائیوان میں اپنے غلط قول و فعل کو جلد از جلد درست کرے، اہم بات یہ ہے کہ وہ تاریخی مسائل پر درست رویہ اپنائے، اور بنیادی بات یہ ہے کہ وہ چین کے بارے میں اپنے فہم میں معروضیت اور معقولیت کو حقیقی معنوں میں حاصل کرے۔
چین-جاپان تعلقات میں موجودہ سنگین مشکلات کی ذمہ داری مکمل طور پر جاپان پر عائد ہوتی ہے، چینی وزارت خارجہ
- November 6, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 0 Views
- 10 seconds ago

Share This Post:
Related Post
چینی صدر نے بیجنگ شہر کی عوامی کانگریس کے
November 6, 2026
چین اور گبون کے درمیان روایتی دوستی کی ایک
November 6, 2026
چین ابھرتے ہوئے شعبوں میں آسٹریا کے ساتھ عملی
November 6, 2026
چین کی گورننس اور عالمی ترقی” کے موضوع پر
November 6, 2026
چین کا مقامی طور پر تیار کردہ دوسرا بڑا
November 6, 2026
ووچن سمٹ” میں انٹرنیٹ کی ترقی اور حکمرانی کے
November 6, 2026

Leave feedback about this