بیجنگ :چین کے دارالحکومت بیجنگ میں میونسپل اور ٹاؤن شپ کی سطح پر عوامی کانگریس کے نمائندوں کے انتخابات کے لیے رائے شماری ہوئی ۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے شی چھن ضلع کے زونگ نان ہائی انتخابی علاقے کے حوائی رن تھانگ نامی پولنگ سٹیشن پر اپنا ووٹ ڈالا۔ اس موقع پر انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی کانگریس کے نمائندوں کا انتخاب کرنا، عوامی کانگریس کے نظام کو برقرار رکھنے، اسے بہتر بنانے اور احسن طریقے سے چلانے کی نہ صرف بنیاد ہے بلکہ ملک کی سیاست میں ایک اہم معاملہ بھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ہمہ گیر عوامی طرزجمہوریت پر عمل کرنا ، پارٹی کی قیادت کو برقرار رکھنا اور جمہوریت کو مکمل طور پر فروغ دینا چاہیے۔ قانون کی سختی سے پابندی کرتے ہوئے پورے انتخابی عمل کی نگرانی کو مضبوط بنانا چاہیے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ انتخابات صاف و شفاف انداز میں منعقد ہوں اور عوام کو مطمئن کرنے والے نمائندے منتخب ہوں۔ اسی دن سہ پہر، لی چھیانگ، چاؤ لہ جی، وانگ حو نینگ، چائی چھی، ڈنگ شیوئے شیانگ، لی شی، ہان زنگ، اور حو جن تھاؤ نے اپنے اپنے حلقوں میں ووٹ دیا یا دوسروں کو اپنی طرف سے ووٹ ڈالنے کی ذمہ داری سونپی۔ 6 تاریخ کو ہونے والی اس رائے شماری میں بیجنگ میں کل 13,054 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ۔رائے شماری کے نتیجے میں ضلعی سطح پرعوامی کانگریس کے 4,898 نئے نمائندے جبکہ ٹاؤن شپ سطح پر عوامی کانگریس کے 11,137 نمائندے منتخب ہوں گے۔
چینی صدر نے بیجنگ شہر کی عوامی کانگریس کے نمائندوں کے انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا
- November 6, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 2 Views
- 2 hours ago

Share This Post:
Related Post
چین-جاپان تعلقات میں موجودہ سنگین مشکلات کی ذمہ داری
November 6, 2026
چین اور گبون کے درمیان روایتی دوستی کی ایک
November 6, 2026
چین ابھرتے ہوئے شعبوں میں آسٹریا کے ساتھ عملی
November 6, 2026
چین کی گورننس اور عالمی ترقی” کے موضوع پر
November 6, 2026
چین کا مقامی طور پر تیار کردہ دوسرا بڑا
November 6, 2026
ووچن سمٹ” میں انٹرنیٹ کی ترقی اور حکمرانی کے
November 6, 2026

Leave feedback about this