بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ اور آسٹریا کے چانسلر کرسچن اسٹوکر کے درمیان بیجنگ کے عوامی عظیم ہال میں ملاقات ہوئی۔ آسٹریا کے چانسلر سرکاری دورے پر چین میں موجود ہیں۔شی جن پھنگ نے کہا کہ رواں سال چین اور آسٹریا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پچپنویں سالگرہ ہے۔ ان تعلقات کے قیام کے بعد سے،فریقین کے درمیان باہمی سیاسی اعتماد مسلسل مضبوط ہوا ہے اور عملی تعاون کے نتیجہ خیز ثمرات برآمد ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین ابھرتے ہوئے شعبوں میں آسٹریا کے ساتھ عملی تعاون کو وسعت دینے کے لیے تیار ہے، تاکہ اقتصادی اور تجارتی ترقی کے لیے نئے محرکات پیدا کیے جا سکیں۔ صدر شی نے کہا کہ دونوں فریقوں کو عوامی اور ثقافتی تبادلوں کو بھی وسیع کرنا چاہیے تاکہ دونوں اقوام کو ایک دوسرے کے مزید قریب لایا جا سکے۔ شی جن پھنگ نے زور دیا کہ مسلسل ترقی کرنے اور مضبوط ہونے والا چین، یورپ کو درپیش مسائل کی جڑ نہیں ہے۔ چین اور یورپ کو اقتصادی اور تجارتی تنازعات کو بات چیت اور مشاورت کے ذریعے حل کرنے کے لیے پرعزم رہنا چاہیے اور اس بات چیت کا مقصد باہمی طور پر فائدہ مند نتائج اور مشترکہ ترقی کا حصول ہو نا چاہیے ۔کرسچن اسٹوکر نے کہا کہ آسٹریا دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لیے پرعزم ہے، ایک چین کے اصول کی پاسداری کرتا ہے، اور دوطرفہ تعلقات میں نئی پیش رفت حاصل کرنے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریا یورپ – چین تعلقات کی ترقی کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ دونوں فریق کھلے دل سے بات چیت اور مشاورت کے ذریعے اپنے اقتصادی اور تجارتی اختلافات کو حل کر لیں گے۔
چین ابھرتے ہوئے شعبوں میں آسٹریا کے ساتھ عملی تعاون کو وسعت دینے کے لیے تیار ہے، چینی صدر
- November 6, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 3 Views
- 2 hours ago

Share This Post:
Related Post
چین-جاپان تعلقات میں موجودہ سنگین مشکلات کی ذمہ داری
November 6, 2026
چینی صدر نے بیجنگ شہر کی عوامی کانگریس کے
November 6, 2026
چین اور گبون کے درمیان روایتی دوستی کی ایک
November 6, 2026
چین کی گورننس اور عالمی ترقی” کے موضوع پر
November 6, 2026
چین کا مقامی طور پر تیار کردہ دوسرا بڑا
November 6, 2026
ووچن سمٹ” میں انٹرنیٹ کی ترقی اور حکمرانی کے
November 6, 2026

Leave feedback about this