November 6, 2026
Islamabad, Pakistan.

بین الاقوامی برادری کو جاپان کی ‘جنگی مشین’ کے دوبارہ فعال ہونے کے بارے میں ہوشیاررہنا چاہیے

رپورٹس کے مطابق، جاپانی حکومت نے سالانہ نظرثانی شدہ ‘سیکیورٹی کی تین دستاویزات’ میں ‘دفاع اور معیشت کے مثبت چکر’ کو اہم ستونوں میں سے ایک بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ کچھ تجزیہ کاروں کے مطابق، جاپانی حکومت عسکری صنعت کو صنعتی پالیسی کا اہم ستون سمجھتی ہے اور دفاع کے محکمے کو اس کی ترقی میں شامل کر رہی ہے، یہ اقدام جاپان کی جنگ کے بعد کی دفاعی پالیسی میں بڑی تبدیلی کی نشانی ہے۔ جمعہ کے روز چین کی وزارتِ دفاع کے ترجمان کرنل چھن شی نے اس حوالے سے کہا کہ جاپان کی موجودہ حکومت نام نہاد “فوجی صنعت کے ذریعے ملک کو ترقی دینے” کی حکمت عملی کے تحت جاپان کی دوبارہ عسکری قوت بڑھانے کے عمل کو تیز کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسری عالمی جنگ سے قبل جاپان کا فوجی صنعتی کمپلیکس بیرونی جارحیت کی پالیسی کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا رہا تھا۔ اب جاپان کی دائیں بازو کی قوتیں ایک بار پھر اس فوجی صنعتی ڈھانچے کو فعال کر رہی ہیں، جس کے نتیجے میں جاپانی معاشرے کو جنگی تیاریوں اور معیشت کو عسکری ضروریات کے مطابق ڈھالنے کا عمل تیز ہو رہا ہے۔ یہ صورتِ حال جاپانی عوام کی سلامتی اور فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ عالمی امن و استحکام کے لیے بھی ہمہ گیر خطرات پیدا کر رہی ہے۔ ترجمان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو جاپان کی جانب سے دوبارہ “جنگی مشین” کو فعال کرنے کے عمل کے بارے میں انتہائی ہوشیار رہنا چاہیے اور اسے روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں، تاکہ دوسری عالمی جنگ کے بعد قائم ہونے والے عالمی نظام کا مشترکہ طور پر تحفظ کیا جا سکے

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field