ایک صدی سے زیادہ عرصے سے آزمائشوں پر اترنے والی اور ایک سو ملین اراکین کی حامل کمیونسٹ پارٹی آف چائنا، کس طرح 1.4 ارب چینی عوام کو متحد کرکے اقتصادی ترقی اور سماجی استحکام میں مسلسل عقل کو حیران کردینے والی کامیابیاں حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے؟ ان سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں، جن کا بنیادی ہدف انتخابات جیتنا ہوتا ہے، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اپنے آغاز سے ہی دور رس کامیابی کے تاریخی مشن کے ساتھ اپنا سفر کر رہی ہے ۔ یہ نہ صرف دور حاضر پر حکمرانی کو اپنا ہدف سمجھتی ہے، بلکہ پوری انسانیت کی خوشیوں کے ادراک کو بھی اپنا اعلیٰ ترین ہدف گردانتی ہے۔ یوں یہ عوام کی خوشی، قوم کی نشاۃ ثانیہ اور دنیا سے ہم آہنگی کواپنی طویل مدتی جستجوقرار دیتے ہوئے قومی ترقی کو مربوط کر تے ہوئے مختصر، درمیانے اور عظیم طویل مدتی مقاصد میں پنہاں اصولوں کی پاسداری کرتی ہے۔ مشن پر قائم ایک سیاسی جماعت کے طور پر، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کو نہ صرف لوگوں کو درپیش موجودہ مشکلات کا فوری جواب دینا ہے بلکہ قلیل مدتی یا جزوی مفادات کے زیر اثر ہونے سے گریز بھی کرنا ہے۔ پارٹی میں مستحکم اہداف اور مربوط تنظیمی انتظامات کے ذریعے قائم کردہ ترقیاتی بلیو پرنٹ کو مسلسل نافذ کرنے کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ چاہے کتنی ہی ناکامیوں اور مشکلات کا سامنا کیوں نہ کرنا پڑے، پارٹی آسانی سے اپنی سمت تبدیل نہیں کرتی ۔ اس طرح کے طویل مدتی مشن کو برقرار رکھنے کے لیے، ایک سیاسی جماعت کو خود اصلاحی کی صلاحیت کا مالک ہونا چاہیے۔ یہی وہ بنیادی وجہ ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا پارٹی کی جامع اور سخت طرز حکمرانی کومسلسل آگے بڑھا رہی ہے اور اپنے اندر انقلاب کے نظریے پر قائم ہے۔ یہ ایک مسلسل اور غیر متزلزل جستجو ہے جو چینی طرز حکمرانی کی سب سے نمایاں خصوصیت ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی “مشن پر مبنی”اس انفرادیت کو سمجھ کر ہی یہ جانا جا سکتا ہے کہ ” کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کیوں کامیاب ہے”۔
چین، مشن پر قائم سیاسی جماعت: چینی طرز حکمرانی کی کلید
- November 2, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 3 Views
- 8 hours ago

Share This Post:
Related Post
سائنس آن ویلز: علم کی روشنی اُن بچوں تک،
November 2, 2026
مشرق وسطی میں مذاکرات ہی مسئلے کے حل کا
November 2, 2026
چینی صدر کی دریائے زرد کے تحفظ اور انتظام
November 2, 2026
چین کے خصوصی نمائندگان اور مشیر مشرق وسطی ،خلیج
November 2, 2026
چین اور پیرو جامع تزویراتی شراکت دار ہیں، چینی
November 2, 2026
چین ہمیشہ جنگ کی مخالفت کر تا ہے، چینی
November 2, 2026

Leave feedback about this