کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے حال ہی میں دریائے زرد کے تحفظ اور انتظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کہ پارٹی نے عوام کی رہنمائی کرتے ہوئے دریائے زرد کے انتظام کے گزشتہ اسی سالوں میں بنیادی طور پر “ہر تین سال میں دومرتبہ شگاف پڑنے” کی صورتحال کو تبدیل کیا ہے،جس سے سوشلسٹ نظام کی نمایاں برتریوں کا بھرپور مظاہرہ ہوا ہے ۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ پانی کی کفایت شعاری، ترتیب میں توازن، منظم انتظام اورحکومت اور مارکیٹ دونوں قوتوں سے فائدہ اٹھانے پر مبنی پانی کے انتظام کے طریقہ کار پرقائم رہا جائے اوردریائے زرد کے طاس میں ماحولیاتی تحفظ اور اعلیٰ معیار کی ترقی کوحقیقی معنوں میں فروغ دیا جائے۔
اطلاعات کے مطابق دریائے زرد کے تحفظ اور انتظام کو جامع طور پر آگے بڑھانے کے لیے اجلاس 2 تاریخ کو چین کے صوبہ حہ نان کے شہر زنگ چومیں منعقد ہوا۔ اجلاس میں شی جن پھنگ کی اہم ہدایات سے آگاہ کیا گیا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اورچین کے نائب وزیر اعظم لیو گوزونگ نے اجلاس میں شرکت کی اورخطاب کیا۔ اجلاس میں سی پی سی کی قیادت میں دریائے زرد کے اتنظام کے گزشتہ 80 سالوں کا جائزہ لیا گیا
چینی صدر کی دریائے زرد کے تحفظ اور انتظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے اہم ہدایات
- November 2, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 3 Views
- 8 hours ago

Share This Post:
Related Post
سائنس آن ویلز: علم کی روشنی اُن بچوں تک،
November 2, 2026
چین، مشن پر قائم سیاسی جماعت: چینی طرز حکمرانی
November 2, 2026
مشرق وسطی میں مذاکرات ہی مسئلے کے حل کا
November 2, 2026
چین کے خصوصی نمائندگان اور مشیر مشرق وسطی ،خلیج
November 2, 2026
چین اور پیرو جامع تزویراتی شراکت دار ہیں، چینی
November 2, 2026
چین ہمیشہ جنگ کی مخالفت کر تا ہے، چینی
November 2, 2026

Leave feedback about this