چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے معمول کی پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ مشرق وسطیٰ میں امن اور سلامتی کو فروغ دینے کے لیے صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ مختلف تجاویز اور افریقہ کے ہنگامی مسائل کے حل میں تمام فریقوں کی تعمیری شرکت کے چار اصولوں پر عمل درآمد کرنے کے لئے چین متعلقہ خصوصی نمائندوں کو مشرق وسطی ،خلیج، بحیرہ احمر اور قرن افریقہ کے ممالک کے دورے کے لیے روانہ کرے گا ۔
ان کا کہنا تھا کہ چین کی حکومت کے مشرق وسطیٰ کے مسائل کے خصوصی نمائندے نومبر کے اوائل یا وسط میں ایران، عمان اور سعودی عرب کا دورہ کریں گے ۔ چینی حکومت کے افریقی امور کے خصوصی نمائندے نومبر کے اوائل اور وسط میں ایتھوپیا، جبوتی، اور مصر کا دورہ کریں گے جبکہ چینی وزارت خارجہ کے قرن افریقہ کے خصوصی ایلچی نومبر کے اوائل میں اریتریا کا دورہ کریں گے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ چینی ایلچی اور خصوصی نمائندوں کے بیک وقت ان دوروں کا مقصد فریقوں کے مابین مصالحت اور مذاکرات کا فروغ ، صورتحال کی بہتری اور خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں مثبت کردار ادا کرنا ہے
چین کے خصوصی نمائندگان اور مشیر مشرق وسطی ،خلیج ، بحیرہ احمر اور افریقہ کے علاقوں کا دورہ کریں گے، چینی وزارت خارجہ
- November 2, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 3 Views
- 8 hours ago

Share This Post:
Related Post
سائنس آن ویلز: علم کی روشنی اُن بچوں تک،
November 2, 2026
چین، مشن پر قائم سیاسی جماعت: چینی طرز حکمرانی
November 2, 2026
مشرق وسطی میں مذاکرات ہی مسئلے کے حل کا
November 2, 2026
چینی صدر کی دریائے زرد کے تحفظ اور انتظام
November 2, 2026
چین اور پیرو جامع تزویراتی شراکت دار ہیں، چینی
November 2, 2026
چین ہمیشہ جنگ کی مخالفت کر تا ہے، چینی
November 2, 2026

Leave feedback about this