چین کے صدر شی جن پھنگ اور چین کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے عمان کے سلطان ہیشم بن طارق آل سعید کے درمیان بیجنگ کے عظیم عوامی ہال ملاقات ہوئی ۔
شی جن پھنگ نے اس موقع پر کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے 48 سالہ سفارتی تعلقات میں عمان کے ریاستی سربراہ کا پہلا دورہ چین ہے۔ چین چاہتا ہے کہ عمان کے ساتھ مل کر چین-عمان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید بلند سطح تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ چین ہمیشہ جنگ کی مخالفت اور امن کے قیام کے لیے کوشاں رہا ہے اور چاہتا ہے کہ عمان سمیت تمام عرب ممالک اور جی سی سی ممالک کے ساتھ بات چیت اور تعاون کو مضبوط کیا جائے تاکہ جلد از جلد علاقائی امن اور دیرپا استحکام حاصل کیا جا سکے۔
ہیشم بن طارق آل سعید نے کہا کہ عمان ایک چین کے اصول کی مضبوطی سے پیروی اور چین کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ دورہ مستقبل کی شراکت داری کے لیےایک نیا آغاز ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ چین دنیا میں امن و استحکام کے قیام میں اہم قائدانہ کردار ادا کرتا ہے۔ عمان چین کے ساتھ قریبی تعلقات کا خواہشمند ہے اور تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کرنے پر زور دیتا ہے تاکہ علاقائی اور عالمی امن و استحکام کو فروغ ملے۔
ملاقات کے بعد، دونوں ممالک کے رہنماؤں نے مل کر سپلائی چین، گرین ڈیولپمنٹ، ڈیجیٹل فنانس اور دیگر شعبوں میں تعاون کی متعدد دستاویزات پر دستخط کا مشاہدہ بھی کیا ۔ فریقین نے “چین اور عمان کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو بڑھانے کے بارے میں مشترکہ اعلامیہ” بھی جاری کیا
چین ہمیشہ جنگ کی مخالفت کر تا ہے، چینی صدر
- November 2, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 3 Views
- 9 hours ago

Share This Post:
Related Post
سائنس آن ویلز: علم کی روشنی اُن بچوں تک،
November 2, 2026
چین، مشن پر قائم سیاسی جماعت: چینی طرز حکمرانی
November 2, 2026
مشرق وسطی میں مذاکرات ہی مسئلے کے حل کا
November 2, 2026
چینی صدر کی دریائے زرد کے تحفظ اور انتظام
November 2, 2026
چین کے خصوصی نمائندگان اور مشیر مشرق وسطی ،خلیج
November 2, 2026
چین اور پیرو جامع تزویراتی شراکت دار ہیں، چینی
November 2, 2026

Leave feedback about this