چین کے انسان بردار چاند مشن کا منصوبہ بیجنگ میں جاری ساتویں انسان بردار خلائی پرواز سے متعلق علمی کانفرنس میں باضابطہ طور پر منظرِ عام پر پیش کر دیا گیا۔ منصوبے کے مطابق چین کا ہدف ہے کہ 2030 سے پہلے اپنے خلابازوں کو چاند کی سطح پر اتارا جائے۔ اس مقصد کے لیے “دو راکٹوں کی پرواز، ایک بار چاند پر لینڈنگ” کا طریقہ اختیار کیا جائے گا۔
منصوبے کے تحت دو لانگ مارچ 10 راکٹ یکے بعد دیگرے روانہ کیے جائیں گے۔ ان کے ذریعے “لان یوئے” (چاند پر اترنے والا خلائی جہاز) اور “منگ چو” (خلائی جہاز) کو مدار میں پہنچایا جائے گا، جہاں یہ دونوں چاند کے گرد مدار میں ایک دوسرے سے منسلک ہو جائیں گے۔ مینگ چو خلائی جہاز تین خلابازوں کو زمین سے چاند کے گرد مدار تک لے جانے اور واپس لانے کی صلاحیت رکھتا ہوگا، جبکہ ان میں سے دو خلاباز لان یوئے لینڈر کے ذریعے چاند کے گرد مدار سے چاند کی سطح پر اتریں گے اور پھر واپس مدار میں پہنچیں گے۔ اب چین کے پاس انسان بردار چاند مشن شروع کرنے کے لیے تمام بنیادی شرائط اور ضروری صلاحیتیں موجود ہیں۔ چین کے قمری تحقیقاتی منصوبے کے تحت انسان بردار چاند مشن کی تیاری اور تعمیر سے متعلق تمام کام بھی منظم انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
چین کا 2030 تک چاند پر اترنے کا منصوبہ
- November 1, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 5 Views
- 23 hours ago

Share This Post:
Related Post
سچائی کو مسخ کرنے پر جاپانی ڈرامے VIVANT پر
November 1, 2026
پارٹی کی جامع اور سخت حکمرانی کو مستقل بنیادوں
November 1, 2026
چین کے نائب وزیر خارجہ ما زاؤ شو کی
November 1, 2026
سی پی سی کی بیسویں مرکزی کمیٹی کا پانچواں
November 1, 2026
چینی صدر کے خصوصی ایلچی گاؤ ژی دان کی
November 1, 2026
جمہوری مرکزیت کا نظام: اجتماعی دانش اور طاقت کو
October 31, 2026

Leave feedback about this