کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں مرکزی کمیٹی کا پانچواں کل رکنی اجلاس 26 سے 29اکتوبر تک بیجنگ میں منعقد ہوا۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے اجلاس کی صدارت کی اور مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے اجلاس میں اہم خطاب کیا۔ اجلاس میں شی جن پھنگ نے مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی نمائندگی کرتے ہوئے ورک رپورٹ پیش کی ۔ اجلاس میں سی پی سی مرکزی کمیٹی کی جانب سے جامع اور سخت پارٹی نظم و نسق کو مستقل بنیادوں پر آگے بڑھانے سے متعلق اہم امور پر فیصلے کی منظوری دی گئی۔ شی جن پھنگ نے اجلاس میں اس فیصلے کے مسودے کا تعارف پیش کیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی اکیسویں قومی کانگریس 2027 کی دوسری ششماہی میں بیجنگ میں منعقد ہوگی۔
اجلاس نے تمام پارٹی ارکان سے اپیل کی کہ وہ شی جن پھنگ کی مرکزی قیادت میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے گرد مزید مضبوطی سے متحد ہوں، شی جن پھنگ کے نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے نظریات کو جامع طور پر نافذ کریں، عزم و ہمت کے ساتھ جامع اور سخت پارٹی نظم و نسق کو مستقل بنیادوں پر آگے بڑھاتے رہیں، نئے دور میں پارٹی کے نظم و ضبط اور پارٹی کی ترقی اور مضبوطی کے لیے مزید پیش رفت کریں، پورے ملک کی تمام قومیتوں کو متحد اور ان کی قیادت کرتے ہوئے ایک جامع جدید سوشلسٹ طاقتور ملک کی تعمیر، اور چینی طرزِ جدیدیت کے ذریعے چینی قوم کی عظیم نشاۃِ ثانیہ کے لیے انتھک جدوجہد جاری رکھیں۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے پانچویں کل رکنی اجلاس کا اعلامیہ
- October 29, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 4 Views
- 22 hours ago

Share This Post:
Related Post
چین، “خود اصلاحی”: حکمرانی کے پیچیدہ مسائل سے متعلق
October 29, 2026
چینی صدر کا اسپین میں ریل حادثے پر بادشاہ
October 29, 2026
چین میں جبری مشقت کا کوئی وجود نہیں، چینی
October 29, 2026
جا پان، سینریو کا ڈرامے “ویونٹ” کے ساتھ تمام
October 29, 2026
چین کی سمندری معیشت کا حجم پہلے تین سہ
October 29, 2026
چائنا میڈیا گروپ نے رئیل میڈرڈ کا معافی نامہ
October 28, 2026

Leave feedback about this