امریکی محکمۂ ہوم لینڈ سکیورٹی نے تین چینی کمپنیوں کو نام نہاد “ویغور جبری مشقت کی روک تھام کے قانون” کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کیا۔ اس اقدام پر چینی وزارتِ تجارت کے ترجمان نے کہا کہ چین میں جبری مشقت کا کوئی وجود نہیں۔چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے میں تمام قومیتوں کے عوام کو کام اور روزگار کے انتخاب کی آزادی اور برابری حاصل ہے اور ان کے محنت سے متعلق حقوق قانون کے مطابق مؤثر طور پر محفوظ ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ امریکی اقدامات کی کوئی حقیقی بنیاد نہیں ہے۔ امریکہ مسلسل نام نہاد “انسانی حقوق” کے معاملے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرتا رہا ہے اور انسانی حقوق کے نام پر یکطرفہ تحفظ پسندی اور دباؤ ڈالنے والے اقدامات کرتا ہے۔ چین اس اقدام کی شدید مذمت اور سخت مخالفت کرتا ہے۔
ترجمان کے مطابق، امریکی فریق کی جانب سے چینی کمپنیوں کو فہرست میں شامل کرنے کا اقدام دونوں ممالک کے سربراہانِ مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاقِ رائے سے انحراف ہے۔ اس سے چین اور امریکہ کے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے استحکام کو شدید نقصان پہنچتا ہے اور یہ انسانی ہمدردی کے اصولوں کے بھی خلاف ہے۔ چینی وزارتِ تجارت کے ترجمان نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر سیاسی ہیرا پھیری اور چین کو بدنام کرنے کی کوششیں بند کرے اور چینی کاروباری اداروں پر بلاجواز دباؤ ڈالنے سے باز آئے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ چین اپنے کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گا
چین میں جبری مشقت کا کوئی وجود نہیں، چینی وزارت تجارت
- October 29, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 5 Views
- 22 hours ago

Share This Post:
Related Post
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے
October 29, 2026
چین، “خود اصلاحی”: حکمرانی کے پیچیدہ مسائل سے متعلق
October 29, 2026
چینی صدر کا اسپین میں ریل حادثے پر بادشاہ
October 29, 2026
جا پان، سینریو کا ڈرامے “ویونٹ” کے ساتھ تمام
October 29, 2026
چین کی سمندری معیشت کا حجم پہلے تین سہ
October 29, 2026
چائنا میڈیا گروپ نے رئیل میڈرڈ کا معافی نامہ
October 28, 2026

Leave feedback about this