چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے معمول کی پریس کانفرنس میں جاپان کے سابق وزیرِ اعظم فوکوڈا یاسوؤ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کی۔
ترجمان نے کہا کہ فوکوڈا یاسوؤ چینی عوام کے دیرینہ دوست تھے اور انہوں نے چین اور جاپان کے تعلقات کی بہتری اور ترقی کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کیا۔ وہ طویل عرصے سے دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے حامی اور درست تاریخی نقطہ نظر کے حامل تھے۔وزارتِ عظمیٰ کے دور میں انہوں نے چین اور جاپان کے درمیان چوتھی سیاسی دستاویز پر دستخط کیے اور عہدہ چھوڑنے کے بعد بھی انہوں نے چین پر جاپانی جارحانہ جنگ کے دوران جاپانی فوج کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے چینی شہریوں کی یاد میں قائم نانجنگ قتلِ عام کی یادگار کا دورہ کیا۔ فوکوڈا یاسوؤ نے طویل عرصے تک بوآؤ ایشیائی فورم کے صدر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں اور ایشیاء میں روابط اور تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔
گو جیاکھون نے نشاندہی کی کہ فوکوڈا یاسوؤ نے کہا تھا کہ چین اور جاپان کے درمیان طے پانے والی چار سیاسی دستاویزات میں دوطرفہ تعلقات کے بنیادی اصولوں کی وضاحت کی گئی ہے، جنہیں ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے اور ان سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے۔یہ ایک مضبوط اور مؤثر بیان تھا، جو جاپان کے سینئر سیاست دانوں کے سچائی اور ذمہ داری کے احساس کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاپان کی موجودہ قیادت کو اس بیان پر سنجیدگی سے غور کرتے ہوئےخود احتسابی کرنی چاہیے
جاپان کے سابق وزیرِ اعظم فوکوڈا یاسوؤ کے انتقال پر چین کا اظہارِ تعزیت
- October 26, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 3 Views
- 16 hours ago

Share This Post:
Related Post
چین، مستقبل کے شہر میں گلوبل گورننس کا طویل
October 26, 2026
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے
October 26, 2026
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے
October 26, 2026
چین، گلوبل گورننس فورم 2026 (شیونگ آن) میں وژن
October 26, 2026
چین: کمیونسٹ پارٹی کا اہم اجلاس آج سے بیجنگ
October 26, 2026
چین اور بیلجیئم نے دوطرفہ تعلقات کو مسلسل فروغ
October 25, 2026

Leave feedback about this