کینیا کی قومی اسمبلی کے اسپیکر موسیٰ ویتنگولا نے چائنا میڈیا گروپ کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ چین افریقہ کی ابھرتی ہوئی معیشتوں کا قریبی شراکت دار ہے۔ ان کے مطابق سماجی اور اقتصادی ترقی، صنعت کاری، مینوفیکچرنگ، انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی سمیت روزگار کے متعدد شعبوں میں چین کے پاس ایسے تجربات ہیں جن سے افریقی ممالک سیکھ سکتے ہیں۔گزشتہ کئی برسوں کے دوران چین اور کینیا کے درمیان تعاون کا دائرہ بنیادی ڈھانچے سے بڑھ کر مینوفیکچرنگ، ٹیکنالوجی اور ہنرمندی کی تربیت تک پھیل چکا ہے۔ گزشتہ سال اپریل میں دونوں ممالک کے تعلقات کو نئے دور میں چین۔کینیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کی سطح تک بلند کیا گیا۔ اس پیش رفت پر تبصرہ کرتے ہوئے موسیٰ ویتنگولا نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کی اس نئی بلندی نے کینیا کے لیے تعاون کے مزید وسیع امکانات پیدا کیے ہیں۔موجودہ عالمی صورتِ حال میں غیر یقینی بڑھ رہی ہے۔ موسیٰ ویتنگولا کے خیال میں صدر شی جن پھنگ کے تجویز کردہ چار گلوبل انیشی ایٹوز پوری انسانیت کے لیے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں، اگر دنیا ان تصورات پر عمل کرے تو اسے مزید بہتر اور پُرامن جگہ بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اپنے دورِ وزارتِ خارجہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت بعض افراد کئی بار ان کے پاس آئے اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ آیا کینیا ” تائیوان کی علیحدگی” کو تسلیم کر سکتا ہے؟ جس پر انہوں نے واضح طور پر انکار کرتے ہوئے کہا کہ نہ وہ ایسا کر سکتے ہیں اور نہ ہی کینیا ایسا کرے گا۔ ان کے مطابق، وہ خود، ان کی قیادت میں پارلیمنٹ اور پورا کینیا ایک چین کے اصول پر قائم ہیں۔
چینی صدر کے تجویز کردہ چار گلوبل انیشی ایٹوز پوری انسانیت کے لیے اہمیت کے حامل ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی کینیا
- October 24, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 3 Views
- 5 hours ago

Share This Post:
Related Post
پانچویں ایشیائی پیرا گیمز جاپان میں اختتام پذیر
October 24, 2026
چین، لانگ مارچ کی فتح کے 90 سال مکمل
October 24, 2026
نئے لانگ مارچ کی راہ پر گامزن ہونا” دنیا
October 24, 2026
چین، گلوبل گورننس فورم 2026 (شیونگ آن) کا افتتاح
October 24, 2026
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے
October 24, 2026
پارٹی پر مکمل اور سخت نظم و ضبط کا
October 24, 2026

Leave feedback about this