چینی مزدوروں اور کسانوں کی ریڈ آرمی کے لانگ مارچ کی فتح کے 90 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے ایوننگ گالا ” اوڈ ٹو دی لانگ مارچ” 22 اکتوبر کو چائنا میڈیا گروپ کے مختلف ٹی وی چینلز اور نیو میڈیا پلیٹ فارمز پر نشر کیا گیا۔ گالا کا موضوع “لانگ مارچ کے عظیم جذبے کو فروغ دینا اور نئے دور میں لانگ مارچ پر گامزن ہونا” تھا۔گالا کے ڈائریکٹرز کی ٹیم کے مطابق، تاریخی لمحات کو دوبارہ پیش کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ مواد (AIGC) کی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی۔ اسٹیج پر پیش کیے گئے نوادرات کی ہر تفصیل کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا اور مختلف عجائب گھروں اور اداروں میں محفوظ اصل نوادرات کی بنیاد پر ان کی باقاعدہ نقل تیار کی گئی۔گالا میں لانگ مارچ کے کٹھن اور غیر معمولی تاریخی سفر کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی اس عہد ساز پیغام کو بھی اجاگر کیا گیا کہ “نیا سفر دراصل ایک نیا لانگ مارچ ہے”۔
چین، لانگ مارچ کی فتح کے 90 سال مکمل ہونے پر ایوننگ گالا “اوڈ ٹو دی لانگ مارچ” نشر
- October 24, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 3 Views
- 5 hours ago

Share This Post:
Related Post
پانچویں ایشیائی پیرا گیمز جاپان میں اختتام پذیر
October 24, 2026
چینی صدر کے تجویز کردہ چار گلوبل انیشی ایٹوز
October 24, 2026
نئے لانگ مارچ کی راہ پر گامزن ہونا” دنیا
October 24, 2026
چین، گلوبل گورننس فورم 2026 (شیونگ آن) کا افتتاح
October 24, 2026
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے
October 24, 2026
پارٹی پر مکمل اور سخت نظم و ضبط کا
October 24, 2026

Leave feedback about this