چینی صدر شی جن پھنگ کی دعوت پر جرمنی کے صدر فرانک والٹر شٹائن مائر 27 سے 31 اکتوبر تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے معمول کی پریس کانفرنس میں بتایا کہ جرمن صدر کا یہ تقریباً آٹھ سال بعد چین کا پہلا دورہ ہوگا۔ دورے کے دوران صدرِ مملکت شی جن پھنگ اور جرمن صدر کے درمیان بات چیت ہو گی ۔ بیجنگ کے علاوہ صدر شٹائن مائر صوبہ آن ہوئی کا بھی دورہ کریں گے۔
ترجمان نے کہا کہ دنیا کی دوسری اور تیسری بڑی معیشتوں کی حیثیت سے چین اور جرمنی کے درمیان ہمہ جہت اسٹریٹجک شراکت داری کی صحت مند اور مستحکم ترقی دونوں ممالک کے مفادات کے مطابق ہے، جبکہ یورپ اور دنیا کی بھی اس سے توقعات وابستہ ہیں۔
چین پرامید ہے کہ جرمنی کے ساتھ مل کر اس دورے کو ایک موقع کے طور پر لیتے ہوئے باہمی اعتماد کو مستحکم، تعاون کو مزید گہرا اور جدت کے لیے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی ، تاکہ چین۔جرمنی تعلقات کو مزید آگے بڑھایا جا سکے، چین۔یورپ تعلقات کی مستحکم ترقی کو فروغ دیا جا سکے اور دنیا میں مزید مثبت توانائی شامل کی جا سکے
چین اور جرمنی کے درمیان شراکت داری دونوں ممالک کے مفادات کے مطابق ہے، تر جمان
- October 23, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 3 Views
- 4 hours ago

Share This Post:
Related Post
اصولوں سے عملی اقدامات تک، گلوبل گورننس کے لیے
October 23, 2026
چین، گلوبل گورننس فورم(شیونگ آن) 2026 کا آغاز
October 23, 2026
چینی بحریہ کے 48ویں حفاظتی دستے نے خلیجِ عدن
October 23, 2026
چینی صدر کی زیرصدارت کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی
October 23, 2026
چین کے انوویشن انڈیکس میں 2025 میں 6.4 فیصد
October 23, 2026
چین کی جہاز سازی کی صنعت عالمی سطح پر
October 23, 2026

Leave feedback about this