چین کے قومی ادارۂ شماریات کے تحت سماجی علوم کے شعبے کے تحقیقی گروپ کے مطابق، 2025 میں چین کا انوویشن انڈیکس 185.5 رہا، جو2024 کے مقابلے میں 6.4 فیصد زیادہ ہے۔اعداد و شمار کے مطابق، اختراعی ماحول کا انڈیکس 199.9 رہا، جس میں 2024 کے مقابلے میں 7.5 فیصد اضافہ ہوا۔ اختراعی سرمایہ کاری کا انڈیکس 172.2 رہا، جو 5.9 فیصد زیادہ ہے، جبکہ اختراعی پیداوار کا انڈیکس 233.0 تک پہنچا ، جس میں 8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح، اختراعات کے ثمرات کا انڈیکس 137.0 رہا، جو 2024 کے مقابلے میں 2.9 فیصد زیادہ ہے۔اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2025 میں چین کا اختراعی انڈیکس مسلسل ترقی کرتا رہا، اختراعات کے لیے سازگار ماحول میں بہتری آئی، ترقی کے نئے محرکات کو فروغ ملا اور سائنسی و تکنیکی جدت طرازی کی صلاحیت میں مسلسل اضافہ ہوا۔ اس پیش رفت نے چین کی معیشت کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے مضبوط معاونت فراہم کی۔
چین کے انوویشن انڈیکس میں 2025 میں 6.4 فیصد کا اضافہ
- October 23, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 5 Views
- 22 hours ago

Share This Post:
Related Post
پارٹی پر مکمل اور سخت نظم و ضبط کا
October 24, 2026
چینی صدر کے لانگ مارچ کی فتح کے 90
October 24, 2026
دنیا گہری تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، چینی صدر
October 24, 2026
اصولوں سے عملی اقدامات تک، گلوبل گورننس کے لیے
October 23, 2026
چین، گلوبل گورننس فورم(شیونگ آن) 2026 کا آغاز
October 23, 2026
چینی بحریہ کے 48ویں حفاظتی دستے نے خلیجِ عدن
October 23, 2026

Leave feedback about this