October 18, 2026
Islamabad, Pakistan.

چین ازبکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھانے کا خواہاں ہے ، چینی وزیراعظم

چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے تاشقند میں ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف سے ملاقات کی۔
لی چھیانگ نے کہا کہ چین ازبکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھانے اور اس کے ڈھانچے کو بہتر بنانے، توانائی، معدنی وسائل، مالیات اور باہمی رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے، چین۔کرغزستان۔ازبکستان ریلوے منصوبے پر اعلیٰ معیار کے ساتھ عمل درآمد یقینی بنانے اور اے آئی، سبز معیشت اور خلائی ٹیکنالوجی سمیت سائنسی و تکنیکی جدت طرازی میں تعاون گہرا کرنے کا خواہاں ہے، تاکہ مستقبل میں ترقی کے مواقع سے مشترکہ طور پر فائدہ اٹھایا جا سکے۔ چین ازبکستان میں سرمایہ کاری اور کاروبار کرنے والی زیادہ سے زیادہ اہل چینی کمپنیوں کی حمایت کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ ازبکستان ان کمپنیوں کو کاروبار کے لیے سازگار ماحول فراہم کرتا رہے گا۔
شوکت مرزائیوف نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کی 105ویں سالگرہ پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کی دانشمندانہ قیادت میں چین قومی نشاۃ ثانیہ کے مقصد کے حصول کی جانب تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ اس وقت ازبکستان اور چین کے تعلقات “سنہری دور” میں داخل ہو چکے ہیں۔ ازبکستان مزید چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کا خیرمقدم کرتا ہے اور چین کے ساتھ مل کر چین۔کرغزستان۔ازبکستان ریلوے کی تعمیر تیز کرنے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون اور تبادلوں کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field