پاکستان نے ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا،8سال کے وقفے کے بعد قومی ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے مصر میں جاری ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جاپان کو شکست دے کر میگا ایونٹ میں جگہ بنا لی۔
سیمی فائنل میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جاپان کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے ہرایا۔ پاکستان کی جانب سے عماد محمد، ابوبکر محمود، سفیان خان اور افراز نے ایک، ایک گول سکور کر کے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردارادا کیا۔
میچ کے اختتامی لمحات میں مقابلہ انتہائی سنسنی خیز ہو گیا تھا،کھیل کے اختتام سے صرف چار منٹ قبل جاپان کو پنالٹی اسٹروک ملا، تاہم پاکستان کے گول کیپرعلی رضا نے شاندار انداز میں اسے روک کر ٹیم کو یقینی گول سے بچا لیا۔ ان کی اس شاندار سیو نے نہ صرف پاکستان کی فتح کو برقرار رکھا بلکہ ٹیم کو فائنل تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ ورلڈ کپ میں جگہ بھی دلوا دی۔ اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے 8 سال بعد ہاکی کے عالمی کپ میں شرکت کا اعزاز حاصل کر لیا

Leave feedback about this