بیجنگ :سولہواں چائنا انٹرنیشنل ایوی ایشن اینڈ ایرو اسپیس ایگزیبیشن یعنی چائنا ایئر شو 7 سے 13 دسمبر 2026 تک چین کے صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر جوہائی میں منعقد ہوگا۔رواں سال ایئر شو میں نمائش کے حجم کے لحاظ سے نئے ریکارڈ قائم ہونے کی توقع ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تعاون کا دائرہ وسیع کیا جائے گا اور فضائی مظاہروں سمیت مختلف نمائشوں کے موضوعات اور سرگرمیوں میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ یہ ایونٹ عالمی برادری کے سامنے چین کے ایرو اسپیس شعبے میں کھلے پن، جدت اور ترقی کے اعتماد کو اجاگر کرے گا جبکہ عالمی سطح پر اس شعبے میں تبادلوں اور تعاون کو بھی فروغ دے گا۔فضائی اور خلائی ٹیکنالوجی کے ساتھ دفاعی شعبے کا احاطہ کرنے والے اس عالمی ایونٹ میں چینی فضائیہ اور بحریہ کے مختلف جدید سازوسامان بھی پیش کیے جائیں گے۔ جس کے ذریعے نئی نوعیت کی جنگی صلاحیتوں کی تعمیر میں حاصل ہونے والی پیش رفت کو منظم انداز میں اجاگر کیا جائے گا جبکہ چین کی مسلح افواج کے اس تشخص کو بھی نمایاں کیا جائے گا جو کھلے پن، اعتماد اور امن کے تحفظ کے عزم سے عبارت ہے۔ اس ایئر شو میں، چائنا ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن سمیت متعدد ادارے اپنی تیار کردہ جدید ٹیکنالوجیز اور مصنوعات کی نمائش کریں گے اور ایرو اسپیس سمیت متعلقہ شعبوں میں چین کی تازہ ترین کامیابیوں کو اجاگر کریں گے۔ بھاری وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھنے والی لانچ وہیکلز اور دوبارہ قابلِ استعمال راکٹ اس نمائش کے اہم موضوعات میں شامل ہوں گے۔
سولہواں چائنا ایئر شو جوہائی میں منعقد ہوگا
- October 14, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 3 Views
- 16 hours ago

Share This Post:
Related Post
کینٹن فئیر نے چین اور بیرونی ممالک کے درمیان
October 14, 2026
چین کی بی آر آئی کے شراکت دار ممالک
October 14, 2026
چین اور شمالی کوریا کے درمیان دریائے یالو کے
October 14, 2026
چائنا میڈیا گروپ اور بوٹسوانا کی وزارت برائے صدارتی
October 14, 2026
چینی بحریہ کا لیاوننگ ایئرکرافٹ کیریئر ٹاسک گروپ مغربی
October 14, 2026
بوٹسوانا جنوبی افریقہ میں چین کا ایک اہم شراکت
October 14, 2026

Leave feedback about this