اسلام آباد/ڈیلاویئر: سابق وفاقی وزیر برائے اقلیتی امور اکرم مسیح گل نےمطالبہ کیا ہے کہ وفاقی وصوبائی کابینہ میں مسیحی نمائندوں کو شامل کیا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیلاویئر امریکا میں اردو چرچ کے افتتاح کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اکرم گل نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے سربراہ میاں نوازشریف بذات خود نوٹس لیں کیونکہ پنجاب میں مسیحیوں نے ان کی جماعت کوووٹ دیے اور آج انہیں نظر انداز کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 52قومی اسمبلی کے حلقوں میں اقلیتوں کا ووٹ کثیر تعداد میں ہے اور آنے والے الیکشن پر اثر انداز ہوگا لہذا مسیحی نمائندوں کو بھی کابینہ میں شامل کیا جائے تاکہ وہ بھی اپنی کمیونٹی کی بہتر طریقے سے نمائندگی کر سکیں ۔ اکرم گل نے مزید کہا کہ ریاست اقلیتوں کو سیاسی ، مذہبی اور معاشی طور پر کمزور کررہی ہے جبکہ عدلیہ میں بھی ان کی شنوائی موثر انداز میں نہیں ہورہی جس کی وجہ سے پاکستان کی اقلیتوں میں تشویش پائی جارہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ ریاست کو چاہئے کہ اقلیتوں کو قومی دھارے میں لائے اور مساوی حقوق کو یقینی بنائے ۔ اس موقع پر تقریب کے میزبان چیئرمین (جے ایف بی )چرچ منسٹری انٹرنیشنل امریکا بشپ محبوب جان نے ہاکستان کی سلامتی ،خوشحالی اورر تعمیر وترقی کےلئے خصوصی دعا کی۔ اس تقریب میں فادر پیٹر اگسٹین ،پاسٹر صفدر مسیح، پاسٹر صدیق سندھو، پاسٹر رابرٹ ڈیوڈ، پاسٹر اسلم مسیح، پاسٹر رومیو، پاسٹر کینی، پاسٹر شازیہ صفدر، کیتھرین محبوب، پاسٹر شازیہ محبوب ،منظور عالم ، ولسن خان ، جسٹسن گل ، سلمان چوہدری اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد نے بھرپورشرکت کی ۔
وفاقی وصوبائی کابینہ میں مسیحی نمائندوں کو شامل کیا جائے، اکرم گل
- April 28, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 0 Views
- 18 seconds ago
Share This Post:
Related Post
انڈیکس ایکسچینج کی جانب سے “روشن پاکستان” مہم کا
April 27, 2026
مذاکرات میں کافی پیشرفت ہوئی، گیند اب ایران کے
April 14, 2026
اسلام آباد ڈائیلاگ کے بعد سفارتی سرگرمیاں تیز، معاہدے
April 14, 2026
فضا علی لائیو شو میں شوہر کیساتھ غیراخلاقی حرکت
April 14, 2026
سونے کی قیمتوں کو ریورس گیئر لگ گیا
April 2, 2026
ایف بی آرسوشل میڈیا پر آمدن پر انکم ٹیکس
April 2, 2026

Leave feedback about this