بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین کے ساتھ تجارتی خسارے کو کم کرنے کے لیے یورپی یونین کے ممکنہ نئے تجارتی ٹولز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین اور یورپی یونین کے اقتصادی و تجارتی تعلقات بنیادی طور پر باہمی فائدے پر مبنی ہیں۔ حال ہی میں چین -یورپی یونین کے تجارتی اور سرمایہ کاری کے مشاورتی میکانزم کے دوسرے باقاعدہ اجلاس میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں فریق اپنے اختلافات کو بات چیت کے ذریعے مناسب طریقے سے حل کر سکتے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یورپی یونین آزاد اور کھلی تجارت کے حوالے سے اپنے وعدے اور ڈبلیو ٹی اوکے ضوابط کی پابندی کرے گی، تحفظ پسندانہ اور امتیازی پالیسیوں اور اقدامات کو متعارف کرانے سے گریز کرے گی، اور چین-یورپی یونین تجارت کی متوازن اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے اور مشترکہ طور پر عالمی سپلائی چین کے استحکام اور اسے ہمواررکھنے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔
امید ہے کہ یورپی یونین چین کے ساتھ مل کر چین-یورپی یونین تجارت کو فروغ دینے کے لیے کام کرے گی، چینی وزارت خارجہ
- October 16, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 2 Views
- 2 minutes ago

Share This Post:
Related Post
چینی صدرکا اندرونی منگولیا کے شہر اولانقاب کا معائنہ
October 16, 2026
چین ہمیشہ چین ترکیہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے،
October 16, 2026
چین مضبوط اقدام سے بحیرہ جنوبی چین کو نقصان
October 16, 2026
جاپانی سیاست دانوں کو تاریخ اور قانونی مسائل پر
October 16, 2026
دو ریاستی حل” ہی خطے میں امن کا حصول
October 16, 2026
امید ہے کہ یورپی یونین چین کے ساتھ مل
October 16, 2026

Leave feedback about this