February 25, 2026
Islamabad, Pakistan.
Important News

وزیراعظم سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت سے متعلق وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی اور مختلف منصوبوں کی رفتار اور درپیش امور سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ وفاقی حکومت سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی کہ وہ صوبائی حکومت کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں تاکہ عوامی فلاح کے منصوبوں میں تیزی لائی جا سکے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق کی اہم اتحادی جماعت ہے اور مخلوط حکومت میں شامل جماعتوں کے باہمی تعاون سے قومی ترقی کے سفر کو مزید تیز کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اتحادی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی اور مشاورت قومی استحکام اور پالیسیوں کے تسلسل کے لیے ناگزیر ہے۔

انہوں نے مخلوط حکومت کے ایک اہم اتحادی کے طور پر سندھ کی قیادت کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان مضبوط روابط سے جمہوری نظام کو تقویت ملے گی اور عوامی مسائل کے حل میں مدد حاصل ہوگی۔

ملاقات میں سندھ کے سیاسی امور اور باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال، مشیرِ وزیر اعظم رانا ثناء اللہ اور اٹارنی جنرل فار پاکستان منصور عثمان اعوان بھی موجود تھے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video