اسلام آباد:
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 4 اکتوبر احتجاج کی مالی معاونت کیس میں پی ٹی آئی سینیٹر اعظم خان سواتی کو بری کر دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کا فیصلہ سنایا۔
جج طاہر عباس سپرا نے فیصلہ سناتے ہوئے ریمارکس دیے کہ سواتی صاحب آپ کے خلاف پراسکیوشن کے ایک گواہ نے بھی گواہی نہیں دی، پراسیکیوشن نے مالی معاونت کا الزام لگایا مگر ایک بینک اکاؤنٹ فراہم نہیں کیا، جب آپ پر کیس بنایا گیا اسوقت آپ جیل میں تھے۔
جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ آپ کی بریت سے باقی ملزمان پر فرق نہیں پڑے گا، باقی ملزمان کا ٹرائل الگ سے چلے گا کیونکہ ان پر الزامات کی نوعیت الگ ہے۔
پی ٹی آئی سینیٹر اعظم خان سواتی کے خلاف تھانہ نون میں مقدمہ درج تھا۔


Leave feedback about this