گلگت: سست ڈرائی پورٹ عوامی ریلیف، علاقائی خوشحالی اور قومی ترقی کے ایک اہم ذریعے کے طور پر ابھر رہا ہے۔ حکومتی اقدامات کی بدولت سست ڈرائی پورٹ پر تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے، جس سے گلگت بلتستان کے عوام کے لیے سہولیات اور ترقی کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔
سست ڈرائی پورٹ سی پیک (CPEC) کا کلیدی تجارتی گیٹ وے ہے اور پاک چین زمینی تجارت کے لیے مرکزی اہمیت کا حامل ہے، جبکہ یہ گلگت بلتستان سے کراچی تک قومی سپلائی چین کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ گزشتہ برس سست ڈرائی پورٹ سے 22 ارب روپے کا ریونیو حاصل ہوا، جو قومی معیشت کے لیے غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔
عوامی مطالبے پر، حکومت نے سست پورٹ سے آنے والی اشیاء پر سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ٹیکس میں تقریباً 4 ارب روپے کا ریلیف دیا ہے، جس کا مقصد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانا اور مقامی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

Leave feedback about this