اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے ازبکستان کے ساتھ صحت، طبی تعلیم، اور دونوں ممالک میں طبی اداروں اور اسناد (Credentials) کو تسلیم کرنے سمیت دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی ہدایت کی ہے۔
ازبکستان کے سفیر کے ساتھ ملاقات کے بعد، صدر مملکت کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ انہوں نے طبی تعلیم، سائنسی تحقیق اور ڈاکٹروں کی عملی تربیت میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
ازبک حکام نے اپنے محکمہ صحت کا جائزہ لیتے ہوئے پاکستانی ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا۔

Leave feedback about this