March 31, 2026
Islamabad, Pakistan.

صدر اور وزیر اعظم کا کراچی کے قریب M9 موٹروے حادثے پر اظہارِ افسوس

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کراچی کے قریب M9 موٹروے پر ہونے والے المناک ٹریفک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں، صدر مملکت نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت کے لیے دعا کی اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔ صدر آصف زرداری نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی اور حکومتِ سندھ کو ہدایت کی کہ متاثرین کو فوری طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

دوسری جانب، وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کراچی-حیدرآباد موٹروے (M-9) پر ہونے والے اس ٹریفک حادثے پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد شفا یابی کے لیے دعا کی۔ وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو ہر ممکن بہترین طبی امداد فراہم کی جائے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field