مسقط: ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جوہری مذاکراتی عمل کی کامیابی میں اسرائیل ایک بڑی رکاوٹ ہے۔
عمانی دارالحکومت مسقط میں اعلیٰ حکام کے ساتھ ایک اہم ملاقات کے بعد جاری ہونے والے بیان میں علی لاریجانی نے کہا کہ مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ امریکہ کسی معاہدے تک پہنچنے کا خواہشمند ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اسرائیل ان مذاکرات کو سبوتاژ (ناکام) کرنا چاہتا ہے۔
دوسری جانب ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے بھی کہا ہے کہ امریکہ اور ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے کسی اتفاق رائے پر پہنچنے کے لیے تیار نظر آتے ہیں۔

Leave feedback about this