واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اگلے ماہ تک ایران کے ساتھ جوہری معاہدے تک پہنچنے کے لیے پرامید ہیں۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور امید ہے کہ اس کا فیصلہ جلد ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو یہ معاہدہ پہلے ہی کر لینا چاہیے تھا، اور اگر اس بار ایران راضی نہیں ہوتا تو صورتحال اس کے لیے مشکل ہو سکتی ہے۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ اس وقت ہمارے چین کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔ میں اپریل میں چینی صدر سے ملاقات کے لیے چین جا رہا ہوں۔

Leave feedback about this