دبئی: ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 5 میں دبئی کیپیٹلز نے آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیزرٹ وائپرز کو 45 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دبئی کیپیٹلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے، جواب میں ڈیزرٹ وائپرز کی ٹیم 17.5 اوورز میں 119 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔پاکستانی کھلاڑیوں میں ڈیزرٹ وائپرز کے بابر اعظم 2 گیندوں پر ایک رن، فخر زمان 11 گیندوں پر 12 رنز اور کپتان شاداب خان 11 گیندوں پر 16 رنز بنا کر نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکے، جبکہ خضیمہ تنویر نے دبئی کیپیٹلز کے خلاف 38 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔دبئی کیپیٹلز کی جانب سے سیم بلنگز نے 31 گیندوں پر 43 رنز بنائے، مارکس اسٹوئنس نے 24 گیندوں پر 27 رنز اور روومین پاول نے 12 گیندوں پر جارحانہ 28 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاول نے آخری اوور میں 16 رنز بنا کر ٹیم کا مجموعہ 164 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔دبئی کیپیٹلز کے مسعود گرباز 2 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، جبکہ فاف ڈوپلیسی 24 اور میکس ہولڈن 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سیم بلنگز اور مارکس اسٹوئنس نے چوتھی وکٹ کے لیے 59 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔ڈیزرٹ وائپرز کی جانب سے خضیمہ تنویر 3 وکٹوں کے ساتھ نمایاں بولر رہے، انہوں نے سیم بلنگز، مارکس اسٹوئنس اور کریم جنت کو آؤٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں ڈیزرٹ وائپرز کا آغاز مایوس کن رہا اور بابر اعظم دوسرے اوور میں دشمنتھا چمیرا کی گیند پر ایک رن بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔ فخر زمان بھی 12 رنز بنا کر مستفیض الرحمان کا شکار بنے۔اینڈریس گوس نے 30 گیندوں پر 27 رنز، شمرون ہیٹمائر نے 13 گیندوں پر 19 اور شاداب خان نے 11 گیندوں پر 16 رنز بنائے، تاہم ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔دبئی کیپیٹلز کی جانب سے نور احمد نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 20 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں، مستفیض الرحمان نے 12 رنز دے کر 2، دشمنتھا چمیرا نے 27 رنز دے کر 2 جبکہ حسن خان نے 16 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔نور احمد کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
آئی ایل ٹی 20: دبئی کیپیٹلز کی سیزن 5 میں پہلی فتح، ڈیزرٹ وائپرز کو 45 رنز سے شکست
- November 26, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 2 Views
- 5 hours ago

Share This Post:
Related Post
شمالی عرض بلد 30 ڈگری پر واقع خطے نے
November 26, 2026
آئی ایل ٹی 20 میں ابراہیم زدران اور خضیمہ
November 26, 2026
ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کی تشہیری
November 26, 2026
قدیم آبی قصبے سے ڈیجیٹل دنیا تک
November 26, 2026
پاکستانی اور بین الاقوامی میڈیا کی جانب سے شینزو-24
November 26, 2026
چین اور امریکہ کے درمیان بحری اور فضائی سلامتی
November 26, 2026

Leave feedback about this