اسلام آباد:چین نے بیجنگ وقت کے مطابق بدھ کی صبح 8 بج کر 18 منٹ پر شینزو-24 انسان بردار خلائی جہاز روانہ کیا ۔ پاکستانی میڈیا سمیت بین الاقوامی میڈیا نے اس مشن پر گہری توجہ دی ہے۔پاکستانی انٹرنیٹ صارفین نے کہا کہ “چین کا شکریہ کہ اس نے پاکستان کو خلائی تحقیق کے میدان میں ترقی کرنے کے مواقع فراہم کیے”۔ ایک اور تبصرے میں کہا گیا کہ، “خلا میں پاکستان کا پرچم لہراتے ہوئے دیکھنا پوری قوم کے لیے ایک تاریخی اور ناقابلِ فراموش لمحہ ہے۔ پاک چین دوستی زندہ باد۔ “اطالوی میگزین “انٹرنیشنل” کی رپورٹ کے مطابق، محمد ذیشان علی کی خلائی مشن میں شرکت چین اور پاکستان کے درمیان خلائی تعاون میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ یہ مشن نہ صرف چین کی پہلی مشترکہ چینی و غیر ملکی خلاباز پرواز ہے بلکہ چینی خلائی اسٹیشن میں بین الاقوامی تعاون کی ایک نئی عملی مثال بھی فراہم کرتا ہے۔بین الاقوامی خلائی جائزہ پلیٹ فارم “ڈیلی اسپیس وائر” نے “پاکستانی خلا باز کی چینی خلائی مشن میں شرکت ظاہر کرتی ہے کہ خلائی اسٹیشن پل بن سکتا ہے، رکاوٹ نہیں” کے عنوان سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی خلا باز کی چینی خلائی اسٹیشن کے مشن میں شرکت کی اہمیت صرف اس بات میں نہیں کہ اس کے ذریعے پہلی بار کسی غیر ملکی خلا باز کی چینی خلائی اسٹیشن میں آمد ممکن ہو رہی ہے، بلکہ یہ مختلف ممالک کے درمیان خلائی تحقیق کے شعبے میں تعاون کے امکانات کو بھی ظاہر کرتی ہے۔
پاکستانی اور بین الاقوامی میڈیا کی جانب سے شینزو-24 مشن میں پاکستانی خلا باز کی شرکت پر بھرپور توجہ
- November 26, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 2 Views
- 53 minutes ago

Share This Post:
Related Post
قدیم آبی قصبے سے ڈیجیٹل دنیا تک
November 26, 2026
چین اور امریکہ کے درمیان بحری اور فضائی سلامتی
November 26, 2026
کیا چین سے چوری ختم ہو گئی ہے؟چین کے
November 26, 2026
شینزو-24 چین-پاکستان ہمہ جہت تعاون کے نئی بلندی تک
November 26, 2026
جاپان جلد از جلد چین میں چھوڑے گئے کیمیائی
November 26, 2026
چین سمیت دیگر معیشتوں پر امریکہ کی جانب سے
November 26, 2026

Leave feedback about this