چین کے نائب وزیر اعظم ڈینگ شیوئے شیانگ نے سنگاپور میں سنگاپور کے نائب وزیر اعظم گان کم یونگ کے ساتھ ملاقات کی اور دو طرفہ تعاون پر چین-سنگاپور مشترکہ کمیٹی کے بائیسویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔ اجلاس میں ابھرتے ہوئے شعبوں، مالیاتی تعاون اور صحت عامہ سمیت دیگر شعبوں میں 29 نتائج برآمد ہوئے، جن میں ڈیجیٹل تجارت اور سروس ٹریڈ میں تعاون کو گہرا کرنے پر مفاہمت کی یادداشت وغیرہ شامل ہیں۔
ڈینگ شیوئے شیانگ نے کہا کہ چین کے ” پندرہویں پانچ سالہ منصوبے” کا ایک اچھا آغاز طے شدہ ا مر ہے۔ چین سنگاپور کے ساتھ مل کر چین کے پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کو سنگاپور کی قومی ترقی کی ترجیحات کے ساتھ بہتر طور پرمربوط کرنے اور ٹیکنالوجی کی جدت، ڈیجیٹل معیشت، مصنوعی ذہانت اور سبز صنعتوں جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کو تیار ہے۔ گان کم یونگ نے کہا کہ سنگاپور چین کے ساتھ مل کر جامع، اعلیٰ معیار کی حامل اور مستقبل کی شراکت داری میں مزید عملی نتائج کے حصول کو فروغ دینے کے لیے کام کرنے کا خواہاں ہے۔
چین کے ” پندرہویں پانچ سالہ منصوبے” کا ایک اچھا آغاز طے شدہ ا مر ہے، چینی نائب وزیر اعظم
- November 23, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 3 Views
- 42 minutes ago

Share This Post:
Related Post
شی جن پھنگ کا ‘سن یات سین کی پیدائش
November 23, 2026
چینی وزارت خارجہ کا کاپ 31 کانفرنس میں سیاسی
November 23, 2026
چین-سنگاپور دوطرفہ تعاون میکانزم کے اجلاسوں کا دائرہ مسلسل
November 23, 2026
کاپ 31 اختتام پذیر، سیاسی فیصلے پر اتفاقِ رائے
November 23, 2026
بنیادی مسائل کے حل طلب ہونے کے باعث کاپ
November 22, 2026
متعدد ممالک کے رہنماؤں کی تینتیسیوں اپیک اکنامک لیڈرز
November 22, 2026

Leave feedback about this