انطالیہ ()ت اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی تبدیلی کے فریقوں کی 31ویں کانفرنس (COP31) انطالیہ میں اختتام پذیر ہوئی، تاہم شرکاء سیاسی فیصلے پر اتفاقِ رائے حاصل نہ کر سکے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جاری ایک بیان میں “کاپ 31” کے سیاسی فیصلے پر اتفاق نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں اتفاقِ رائے نہ ہونے سے موسمیاتی تبدیلی کے حقائق تبدیل نہیں ہوتے، جبکہ ہر تاخیر موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقدامات کو مزید مشکل اور مہنگا بنا دیتی ہے۔
انتونیو گوتریس نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ فوسل ایندھن سے نجات حاصل کرنے اور گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی کی کوششوں کو تیز کریں۔ انہوں نے ترقی یافتہ ممالک سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ موسمیاتی مالی معاونت سے متعلق اپنے وعدے پورے کریں۔ انہوں نے سول سوسائٹی، نوجوانوں، مقامی آبادیوں، سائنسدانوں اور موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ علاقوں کے عوام پر زور دیا کہ وہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقدامات کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔
کاپ 31 کے لیے چینی وفد کے سربراہ اور چین کی وزارتِ ماحولیات و حیاتیات کے نائب وزیر لی گاؤ نے کانفرنس کے نتائج پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری کو کثیرالجہتی عمل پر اپنا اعتماد نہیں کھونا چاہیے۔ چین تمام فریقین پر زور دیتا ہے کہ وہ ضروری سمجھوتے کے جذبے کا مظاہرہ کریں اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کثیرالجہتی عمل کو آگے بڑھاتے رہیں۔
کانفرنس کے دوران چینی وفد نے تمام 165 موضوعاتی امور پر مذاکرات اور مشاورت میں بھرپور حصہ لیا۔ وفد نے کانفرنس کی صدارت کرنے والے ملک، متعلقہ فریقین اور اقوامِ متحدہ کے فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی تبدیلی کے سیکریٹریٹ سمیت دیگر فریقوں کے ساتھ وزارتی سطح پر 50 سے زائد دوطرفہ ملاقاتیں کیں، جبکہ 10 سے زائد وزارتی سطح کی کثیرالجہتی مشاورتی سرگرمیوں میں بھی شرکت کی۔ چینی وفد نے تمام فریقین کے درمیان اختلافات دور کرنے اور قابلِ عمل حل تلاش کرنے کے لیے بھی فعال کردار ادا کیا۔
کاپ 31 اختتام پذیر، سیاسی فیصلے پر اتفاقِ رائے نہ ہو سکا
- November 23, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 3 Views
- 47 minutes ago

Share This Post:
Related Post
شی جن پھنگ کا ‘سن یات سین کی پیدائش
November 23, 2026
چینی وزارت خارجہ کا کاپ 31 کانفرنس میں سیاسی
November 23, 2026
چین کے ” پندرہویں پانچ سالہ منصوبے” کا ایک
November 23, 2026
چین-سنگاپور دوطرفہ تعاون میکانزم کے اجلاسوں کا دائرہ مسلسل
November 23, 2026
بنیادی مسائل کے حل طلب ہونے کے باعث کاپ
November 22, 2026
متعدد ممالک کے رہنماؤں کی تینتیسیوں اپیک اکنامک لیڈرز
November 22, 2026

Leave feedback about this