چینی صدر شی جن پھنگ نے سینٹرل سوشلزم انسٹی ٹیوٹ کے70 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر مبارک باد پیش کی ہے۔منگل کے روز انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ گزشتہ 70 برسوں کے دوران سینٹرل سوشلزم انسٹی ٹیوٹ نے سی پی سی سے غیر وابستہ ایسی نمائندہ شخصیات کی ایک بڑی تعداد کی تربیت کی ہے جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے ساتھ ہم آہنگی رکھتے ہوئے متحد ہو کر جدوجہد کرتی ہیں۔ ادارے نے محبِ وطن متحدہ محاذ کو مستحکم بنانے اور اسے فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
شی جن پھنگ نے امید ظاہر کی کہ نئے مرحلے میں ادارہ نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے نظریات کی رہنمائی میں تدریس، سائنسی تحقیق اور ادارے کے انتظامی معیار کو مسلسل بہتر بنائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ محبِ وطن متحدہ محاذ کے لیے افرادی قوت کی تربیت، نظریاتی تحقیق اور پالیسیوں کی تشہیر سمیت مختلف شعبوں میں اپنا کردار مزید مؤثر بناتے ہوئے پارٹی اور ملک کے مجموعی اہداف کی تکمیل میں بہتر خدمات انجام دے گا
سینٹرل سوشلزم انسٹی ٹیوٹ نے محبِ وطن متحدہ محاذ کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے، چینی صدر
- October 20, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 4 Views
- 6 hours ago

Share This Post:
Related Post
دنیا میں عدم استحکام میں مسلسل اضافہ ہو رہا
October 20, 2026
چین کے قومی ڈیٹا گروپ کا قیام
October 20, 2026
چین ثقافتی ورثے کے تحفظ کا قانون بنائے گا
October 20, 2026
چینی معیشت کے پہلی تین سہ ماہیوں میں اشاریے
October 20, 2026
وہ لڑکی جسے ٹھکرا دیا گیا: ہر اُس عورت
October 20, 2026
چین، فرسٹ انٹیلی جنٹ روبوٹ ایپلی کیشن اسکلز ایکسپو
October 20, 2026

Leave feedback about this