ایسٹ ڈیٹا ، ویسٹ کمپیوٹنگ ” منصوبے پر عمل درآمد اور ملک گیر مربوط کمپیوٹنگ پاور نیٹ ورک کی تعمیر، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کی ایک اہم حکمتِ عملی ہے۔16 اکتوبر کو اندرونی منگولیا کے شہر اولانقاب میں دورے کے دوران جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے چہار ہائی ٹیک ڈویلپمنٹ زون کا دورہ کیا۔ وہاں ایک نمائشی ہال میں انہوں نے اندرونی منگولیا خوداختیار علاقے میں “ایسٹ ڈیٹا ، ویسٹ کمپیوٹنگ” منصوبے کے مرکزی مراکز کی تعمیر اور گرین کمپیوٹنگ پاور صنعت کی ترقی سے متعلق اقدامات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔اس دورے کے دوران صدر شی جن پھنگ نے ملک گیر مربوط کمپیوٹنگ پاور نیٹ ورک کی تعمیر کے حوالے سے واضح ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ صنعتی چین کو فعال طور پر وسعت دی جائے، ڈیجیٹل معیشت اور حقیقی معیشت کے گہرے انضمام کو فروغ دیا جائے اور کمپیوٹنگ پاور کے فوائد کو مسلسل ترقی کے فوائد میں تبدیل کیا جائے۔اس وقت اولانقاب میں ڈیٹا سینٹرز کے 100 سے زائد منصوبوں کے معاہدے ہو چکے ہیں۔ رواں سال جنوری سے اگست تک ان سے حاصل ہونے والی آمدنی 5 ارب 68 کروڑ یوآن رہی، جس کے باعث یہ شہر چین میں کمپیوٹنگ پاور کی صنعت کا ایک اہم مرکز بن گیا ہے۔
*چینی صدر کے کمپیوٹنگ پاور انڈسٹری کے دورے کے اہم مقاصد*
- October 17, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 4 Views
- 9 hours ago

Share This Post:
Related Post
چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا
October 17, 2026
چینی وزیراعظم لی چھیانگ کا ازبکستان کا سرکاری دورہ
October 17, 2026
چین، *”ہنر مندانہ” تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی
October 17, 2026
چین کی ترقی کا تجربہ دنیا کے لیے بیش
October 17, 2026
زے چیانگ میں چائنا میڈیا گروپ کی نشریات کا
October 17, 2026
چین میں “فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم
October 17, 2026

Leave feedback about this