چین کے وزیر خارجہ وانگ ای سے بیجنگ میں متحدہ عرب امارات کے صدر کے خصوصی ایلچی برائے چینی امور خالدون خلیفہ المبارک نے ملاقات کی۔
وانگ ای نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال گہری تبدیلیوں سے گزر رہی ہے اور اس کا پھیلاؤ خطے کی سلامتی اور ترقی پر مسلسل اثر انداز ہو رہا ہے۔ تمام فریقوں کے امن کے انتخاب پر قائم رہنے سے ہی مشرق وسطیٰ کا روشن مستقبل حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ وانگ ای کا کہنا تھا کہ چین امن اور استحکام کے لیے صدر شی جن پھنگ کے پیش کردہ اقدامات اور تجاویز کو برقرار رکھے گا اور مشرق وسطیٰ میں جامع جنگ بندی اور دیرپا امن کےحصول کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔ خالدون نے خلیج اور مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات کی امن کے لئے کی گئی کوششوں سے وانگ ای کو آگاہ کیا اورکہا کہ متحدہ عرب امارات علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے چین کے ساتھ مل کر رابطے اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین متحدہ عرب امارات کے لیے ہمیشہ سے قابل اعتماد اور قابل بھروسہ شراکت دار رہا ہے اور امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو ایک نئی بلندی تک لے جایا جائے گا۔


Leave feedback about this