چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ حو نینگ نے بیجنگ میں ویتنام کی قومی اسمبلی کے چیئرمین تران تھانہ من سے ملاقات کی۔
وانگ حو نینگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور صدر مملکت شی جن پھنگ نے ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری اور صدر تو لام کے ساتھ قریبی تزویراتی رابطہ برقرار رکھا ہے، جس کی رہنمائی میں چین۔ویتنام تعلقات عالمی سطح پر صدی میں رونما ہونے والی بڑی تبدیلیوں کے تناظر میں مسلسل آگے بڑھے ہیں۔ چین ویتنام کے ساتھ دونوں ممالک کی حکمران جماعتوں اور اعلیٰ رہنماؤں کی تزویراتی رہنمائی پر عمل کرتے ہوئے “چھ مزید” کے مجموعی اہداف کے مطابق مختلف شعبوں میں باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو اعلیٰ معیار کے ساتھ فروغ دینے اور چین۔ویتنام ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔سی پی پی سی سی بھی ویتنام کے ساتھ تبادلوں اور تعاون کو مزید گہرا کرنے کی خواہاں ہے تاکہ دونوں ممالک کی جدیدیت کے عمل میں کردار ادا کیا جا سکے۔
تران تھانہ من نے کہا کہ دونوں ممالک کی حکمران جماعتوں اور اعلیٰ رہنماؤں کی تزویراتی رہنمائی میں چین۔ویتنام تعلقات مسلسل گہرے ہو رہے ہیں، جبکہ سیاسی بنیادیں، مادی بنیادیں اور عوامی حمایت کی بنیادیں مزید مستحکم ہوئی ہیں۔ انہوں نے چین کی اہم کامیابیوں پر مبارک باد دی اور کہا کہ ویتنام ایک چین کی پالیسی پر ثابت قدمی سے عمل پیرا ہے۔ ویتنام کی قومی اسمبلی چین کے ساتھ تبادلوں کو مضبوط بنانے، مختلف شعبوں کے درمیان دوستانہ روابط کو فروغ دینے اور چین۔ویتنام ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے
چین۔ویتنام تعلقات مسلسل آگے بڑھے ہیں، چینی عہدیدار
- October 12, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 6 Views
- 9 hours ago

Share This Post:
Related Post
چین اور ایسٹونیا کی دوستی ایک روایتی دوستی ہے،
October 12, 2026
چین کا 2026 میں فلم باکس آفس 31 ارب
October 12, 2026
چین کے “پندرہویں پانچ سالہ منصوبے” کے دوران قومی
October 12, 2026
چین اور یورپی یونین کے درمیان ہائبرڈ گاڑیوں کے
October 12, 2026
وانگ ای چینی صدر کے خصوصی نمائندے کے طور
October 12, 2026
لائی چھنگ ڈے کا کوئی بھی بیان یا عمل
October 12, 2026

Leave feedback about this