رواں سال کی قومی دن کی تعطیلات کے دوران چین میں ثقافت اور سیاحت کی مارکیٹ مستحکم اور منظم رہی۔ چین کی وزارتِ ثقافت و سیاحت کے ڈیٹا سینٹر کے تخمینے کے مطابق، سات روزہ تعطیلات کے دوران ملک بھر میں اندرونِ ملک سیاحوں کے سفری ٹرپس کی تعداد 82 کروڑ 60 لاکھ رہی، جبکہ اندرونِ ملک سیاحت پر مجموعی اخراجات 738.375 ارب یوآن تک پہنچ گئے۔ یومیہ اوسط کے حساب سے 2025 کے مقابلے میں سیاحوں کے سفری ٹرپس میں 6.3 فیصد جبکہ اخراجات میں 4.3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قومی دن کے موقع پر منائے جانے والے ثقافت و سیاحت کے مہینے کے دوران، مختلف علاقوں نے سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے متنوع ثقافتی اور سیاحتی سرگرمیوں کا اہتمام کیا، جبکہ سیاحتی و ثقافتی کھپت کو فروغ دینے کے لیے 31 کروڑ یوآن سے زائد کی سبسڈی بھی جاری کی گئی، جس سے کھپت کی محرک قوت کو تقویت ملی۔
چین میں قومی دن کی تعطیلات کے دوران 82 کروڑ 60 لاکھ سفری ٹرپس ریکارڈ
- October 9, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 4 Views
- 11 hours ago

Share This Post:
Related Post
چین میں نئی معیاری پیداواری قوتوں کے فروغ سے
October 9, 2026
سنکیانگ میں “نسل کشی” کے دعوے سراسر جھوٹ ہیں،
October 9, 2026
اقوام متحدہ میں چینی نمائندے کی جاپان کے دوبارہ
October 9, 2026
چائنا کوسٹ گارڈ کی فلپائن کو اشتعال انگیزی اور
October 9, 2026
گولڈن ویک کے دوران ایک کھلے چین کا مشاہدہ
October 9, 2026
“شی جن پھنگ کی ثقافت سے متعلق منتخب تحریروں”
October 9, 2026

Leave feedback about this