October 6, 2026
Islamabad, Pakistan.

چینی پیپلز لبریشن آرمی نے چین کے ہوانگ یان جزیرے کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے فلپائنی طیارے کو علاقے سے نکلنے پر مجبور کر دیا، چینی سدرن تھیٹر کمانڈ

چین کی سدرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان پی چئے شی چھئین نے کہا ہے کہ 3 اکتوبر کو فلپائن کا ایک C-208 طیارہ چینی حکومت کی اجازت کے بغیر غیر قانونی طور پر چین کے ہوانگ یان جزیرے کی فضائی حدود میں داخل ہوا۔چینی پیپلز لبریشن آرمی کی سدرن تھیٹر کمانڈ نے بحری اور فضائی افواج کو منظم کرتے ہوئے قانونی ضوابط کے مطابق فلپائنی طیارے کی نگرانی اور تعاقب کیا، اسے وارننگ جاری کی اور علاقے سے نکلنے پر مجبور کر دیا۔
ترجمان نے کہا کہ ہوانگ یان جزیرہ چین کی موروثی سرزمین ہے۔ فلپائن کا یہ اقدام چین کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے اور اس سے غلط فہمی اور غلط اندازے پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔ انہوں نے فلپائن کو خبردار کیا کہ وہ فوری طور پر چین کی خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے والے اور اشتعال انگیز اقدامات بند کرے۔ترجمان نے کہا کہ سدرن تھیٹر کمانڈ کی افواج ہر وقت انتہائی چوکس رہتی ہیں اور قومی خودمختاری و سلامتی کے ساتھ ساتھ علاقائی امن و استحکام کے مضبوط دفاع کے لیے پرعزم ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field