ارت کے خلاف ایشینز گیمز کے فائنل میں نوجوان حسن نواز کی شاندار بیٹنگ کو سابق اور موجودہ کھلاڑیوں کی جانب سے بھرپور سراہا جارہا ہے۔
سابق کپتان شاہد آفریدی، محمد یوسف اور محمد حفیظ نے حسن نواز کی بھارت کے خلاف مزاحمت اور آخر تک ڈٹے رہنے کی تعریف کی ہے۔
تاہم سابق کپتان محمد حفیظ نے ایشین گیمز 2026 کے فائنل کے دوران کیے گئے حکمت عملی کے فیصلوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کئی غلطیوں نے ٹیم کی مجموعی طور پر قابلِ ستائش کوششوں کو گہنا دیا
حفیظ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (X) پر حکمت عملی کی غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ایسی غلطیوں کو اکثر تسلیم نہیں کیا جاتا، جبکہ انہوں نے نوجوان بلے باز حسن نواز کی شاندار بیٹنگ کی تعریف بھی کی۔
حفیظ نے لکھا کہ کھیل کے دوران حکمت عملی کی کچھ غلطیاں کئی اچھی کوششوں پر پانی پھیر دیتی ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ہمیشہ کی طرح کوئی بھی ان غلطیوں کو تسلیم نہیں کرے گا، اور اسی وجہ سے ہم بطور ٹیم وہیں رک گئے۔ اس کے باوجود، انتہائی باصلاحیت حسن نواز کی جانب سے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا گیا۔
سابق کپتان شاہد آفریدی نے حسن نواز کی اننگز کی تعریف کی اور ایکس پر لکھا کہ حسن نواز نے کیا ہی شاندار اننگز کھیلی، یہ واقعی اعلیٰ معیار کی اور ہر لحاظ سے گولڈ میڈل کے قابل اننگز تھی۔
انہوں نے مزید لکھا کہ لڑکوں! ہمت نہ ہارنا آپ کا مقابلہ کرنے کا انداز بہت پسند آیا۔
محمد یوسف نے بھی آفریدی کے خیالات کی تائید کی اور بھارت کے خلاف نواز کی کارکردگی کو “مضبوط” قرار دیا۔
یوسف نے لکھا کہ حسن نواز نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے گزشتہ تسلسل کو برقرار رکھا؛ پاکستان نے کامیابی کے حصول کے لیے مختلف پہلوؤں سے مثبت پیش رفت کی ہے۔
بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں پاکستان کو جیت کے لیے 212 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم مقررہ اوورز میں 192 رنز بنا سکی۔ حسن نواز کی 96 رنز کی شاندار اننگز بھی ٹیم کو فتح نہ دلا سکی۔ دیگر بیٹرز میں صائم 29، معاذ 23، فرحان 10، عبدالصمد 9 اور عثمان 3 رنز بنا سکے۔ اس طرح بھارت نے فائنل معرکہ سر کر کے ایشین گیمز کا گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔


Leave feedback about this