اختیارات بھی، انصاف بھی
تحریر۔حاجی لیاقت خان باجوڑی
فتح جنگ سرکاری اداروں اور انتظامی دفاتر کے بارے میں عوامی سطح پر عمومی تاثر یہ پایا جاتا ہے کہ ایک عام شہری کو اپنے مسائل کے حل کیلئے طویل انتظار، سفارش اور مختلف مراحل سے گزرنا پڑتا ہے، لیکن جب کوئی سرکاری افسر عوامی شکایات کو سنجیدگی سے سنے، سائلین کو عزت دے اور قانون کے مطابق بر وقت کارروائی کرے تو نہ صرف متاثرہ فرد کو ریلیف ملتا ہے بلکہ پورے ادارے پر عوام کا اعتماد بھی بحال ہوتا ہے۔ فتح جنگ میں سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور تحصیلدار چوہدری شفقت محمود کی انتظامی کار کردگی کے حوالے سے عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے سامنے آنے والی مثبت آر اسی اعتماد کی عکاس ہیں۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ چوہدری شفقت محمود نے اپنے منصب کو محض دفتری ذمہ داریوں تک محدود رکھنے کے بجائے فیلڈ میں موجود رہ کر عوامی مسائل کو سمجھنے اور ان کے حل کیلئے عملی اقدامات کرنے پر توجہ دی ہے۔ ایک عام شہری کیلئے یہ احساس ہی بڑی اہمیت رکھتا ہے کہ اس کی بات سنی جارہی ہے اور اس کی شکایت محض فائل کا حصہ بن کر نہیں رہ جائے گی۔ کسی خاندان کی برسوں کی محنت سے بنائی گئی جائیداد اگر مبینہ نا جائز قبضے کی نذر ہو جائے تو متاثرہ شخص کو مالی نقصان کیساتھ ساتھ شدید ذہنی اذیت کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ عوامی حلقوں کے مطابق تحصیل فتح جنگ میں جائیداد سے متعلق متعدد شکایات پر انتظامی سطح پر کارروائی کی گئی جبکہ بعض شہریوں کو مبینہ نا جائز قبضوں سے اپنی املاک واگزار کرانے کے سلسلے میں ریلیف ملا۔ جب عام شہری کو یہ اعتماد ہو کہ اس کی جائز ملکیت کا تحفظ قانون کے ذریعے ممکن ہے تو ریاستی اداروں پر اس کا اعتماد مزید مضبوط ہوتا ہے۔ عام آدمی کیلئے سب سے بڑی سہولت یہی ہوتی ہے کہ اسے اپنی شکایت بیان کرنے کا موقع ملے اور اسے محسوس ہو کہ اس کی آواز متعلقہ افسر تک پہنچ رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شہری حلقوں میں چوہدری شفقت محمود کے بارے میں یہ تاثر پایا جا رہا ہے کہ وہ عوامی شکایات کو محض کاغذی کارروائی سمجھنے کے بجائے انہیں عملی طور پر دیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ فتح جنگ شہر میں تجاوزات کیخلاف انتظامیہ کی کارروائیاں بھی شہریوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ بازاروں، سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر تجاوزات نہ صرف ٹریفک بلکہ پیدل چلنے والے بالخصوص خواتین، بچوں اور بزرگوں کیلئے بھی مشکلات کا باعث بنتی ہیں۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ احسن علی، تحصیلدار چوہدری شفقت محمود اور پر ائس فورس کی مشترکہ کارروائی کے دوران شہر کی مین شاہراہ پر پانچ کنال سے زائد سرکاری کمرشل کارنر پلاٹ سے قبضہ ختم کرایا گیا۔ بتایا گیا کہ مذکورہ قیمتی سرکاری اراضی پر کئی دہائیوں سے بھی ٹیکسی اور دیگن اسٹینڈ قائم تھا۔ انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے اسٹینڈ ختم کیا اور اراضی کو سرکاری تحویل میں لے لیا۔ انتظامیہ کی جانب سے دکانداروں کو واضح کیا گیا ہے کہ شٹر کے باہر سامان رکھ کر سڑک یا فٹ پاتھ پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مقصد کسی کاروباری شخص کو نقصان پہنچانا نہیں بلکہ شہر کے اجتماعی مفاد، ٹریفک کی روانی اور پیدل چلنے والوں کے حقوق کا تحفظ ہونا چاہیے۔ دکاندار شہری حقوق کا خیال رکھیں جبکہ انتظامیہ کارروائی بلا امتیاز اور قانون و ضابطے کے مطابق کرے۔ قیمتوں پر کنٹرول اور عوامی ریلیف ا سپیشل پر ائس کنٹرول مجسٹریٹ کی حیثیت سے بھی تحصیلدار شفقت محمود کی ذمہ داری اہمیت رکھتی ہے کیونکہ مہنگائی براہ راست عام آدمی کے گھر کے بجٹ کو متاثر کرتی ہے۔ صارفین کو مقررہ نرخوں پر اشیائے ضرورت کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔ اس حوالے سے بلا امتیاز کارروائی ہی انتظامیہ کی ساکھ اور عوامی اعتماد کو مضبوط بنا سکتی ہے۔ غریب اور بے سہارا افراد کی دادری عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ چوہدری شفقت محمود نے بعض غریب اور بے سہارا افراد کی مالی معاونت کے لئے ذاتی دلچسپی لی۔ اگر اختیار قانون کی بالا دستی، مظلوم کی دادرسی، شہری سہولت اور عوامی مفاد کیلئے استعمال ہو تو یہی اختیار عوام کے اعتماد کا سبب بن جاتا ہے۔ فتح جنگ ایک تاریخی اور اہم تحصیل ہے جسے متعدد انتظامی اور شہری مسائل کا سامنا ہے۔ بڑھتی ہوئی آبادی، ٹریفک تجاوزات، سرکاری اراضی کا تحفظ، شہری سہولیات، جائیداد سے متعلق تنازعات اور عام آدمی کی روز مرہ مشکلات ایسے معاملات ہیں جن کے حل کیلئے انتظامیہ کو مسلسل متحرک رہنا پڑتا ہے۔ اچھے کام کی حوصلہ افزائی بھی ضروری ہے عوامی نمائندوں اور سرکاری افسران سے سوال کرنا، ان کی کار کردگی پر تنقید کرنا اور کوتاہیوں کی نشاندہی کرنا میڈیا اور شہریوں کا حق ہے لیکن جہاں کوئی افسر عوامی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کرے وہاں اس کی حوصلہ افزائی بھی معاشرے کی ذمہ داری ہے۔ فتح جنگ کے شہری بھی ایسے ہی افسران کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جو اختیار کو خدمت، قانون کو انصاف اور منصب کو ذمہ داری سمجھ کر ادا کرتے ہیں۔ اختیارات بھی، انصاف بھی۔ یہی ایک عوام دوست انتظامیہ کی اصل پہچان ہے۔
اختیارات بھی، انصاف بھی
- August 24, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 6 Views
- 1 hour ago

Share This Post:
Related Post
آزاد کشمیر اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر انتخاب کیلیے
August 24, 2026
پاکستانی آرمی چیف کا دورہ دونوں ممالک کے باہمی
August 24, 2026
سپریم کورٹ کا عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے،
August 18, 2026
اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود کا فتح
August 18, 2026
ٹرمپ کی حمایت کا خیرمقدم، خطے کے دفاع و
August 17, 2026
قومی ہاکی ٹیم بھی یومِ آزادی کے موقع پر
August 14, 2026

Leave feedback about this