اسلام آباد: یوریشین پیپلز فرینڈشپ فورم (EPFF) کا پہلا اجلاس ایف-9 پارک اسلام آباد میں ڈاکٹر ثاقب خان کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں تنظیم کے قیام، مستقبل کے لائحہ عمل اور تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ تنظیم کے انتظامی اور تنظیمی معاملات کو مؤثر انداز میں چلانے کے لیے ایک سال تک کے لیے عبوری کابینہ تشکیل دی جائے گی۔
اجلاس میں ڈاکٹر ثاقب خان کو چیئرمین، صفدر عباس کو صدر، زیاد علی شاہ کو نائب صدر، ارشد علی کو جنرل سیکریٹری، سید عسکر علی شاہ کو جوائنٹ سیکریٹری، رشنا ضمیر کو فنانس سیکریٹری،ذیشان اعوان کو سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر ،انیبہ ریحان چوہدری کو میڈیا کوآرڈینیٹر، مدیحہ نذیر کو کلچر سیکریٹری اور محمد عمران کو ترجمان مقرر کیا گیا
دیگر عہدیداران میں افتخار (ڈپٹی کلچر سیکریٹری)ظہور رحمان (سیکریٹری قانونی امور)، عماد مفتی (سیکریٹری آئی ٹی)، محمد عمران (ترجمان) اور عدنان و کلیم (مینجمنٹ کوآرڈینیٹرز) شامل ہیں
اجلاس کے دوران لوک ورثہ اسلام آباد میں ایک خصوصی تقریب کے انعقاد کی تجویز پر بھی غور کیا گیا اور اس حوالے سے ابتدائی منصوبہ بندی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ فورم کے تحت مستقبل میں ثقافتی، سماجی اور عوامی روابط کے فروغ کے لیے مختلف پروگراموں، دوروں اور تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔
اجلاس کے اختتام پر تنظیم کے مقاصد کے حصول کے لیے باہمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا.
یوریشین پیپلز فرینڈشپ فورم کی عبوری کابینہ تشکیل، مستقبل کی سرگرمیوں پر غور
- June 4, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 6 Views
- 21 hours ago

Share This Post:
Related Post
Cleobetra Online Casino App Review for Canada
June 4, 2026

Leave feedback about this