اسلام آباد: خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) پاکستان کے لائیو اسٹاک (مویشی بانی) کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ گرین کارپوریٹ لائیو اسٹاک انیشیٹو (GCLI) جدید بریڈنگ ٹیکنالوجی، جینیاتی بہتری اور مختلف تربیتی پروگراموں کے ذریعے ملک کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
GCLI کے تحت، گزشتہ عرصے میں امریکہ اور برازیل سے اعلیٰ نسل کے مویشیوں کی کھیپ پاکستان لائی گئی۔ دوسری جانب، لائیو اسٹاک کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی (فون گرو) متعارف کرائی گئی جس نے پیداواری صلاحیت میں نمایاں اضافہ کیا۔ لمز (LUMS) گرین پاکستان انیشیٹو کے فضیل ارشد کے مطابق، گرین پاکستان انیشیٹو پاکستان میں زرعی انقلاب کے لیے کوشاں ہے اور گوشت و دودھ کی پیداوار بڑھانے کے لیے دن رات کام کر رہا ہے۔
ہیڈ آف میٹ پروسیسنگ اینڈ ایکسپورٹ نوید اقبال کے مطابق، SIFC کی انتھک محنت اور کاروباری حکمت عملی کی بدولت گوشت کی برآمدات 9 ممالک سے بڑھ کر 13 ممالک تک پہنچ گئی ہیں، جس سے عالمی مارکیٹ میں پاکستان کی تجارتی ساکھ مضبوط ہوئی ہے۔ SIFC کی یہ شاندار کارکردگی مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور یہ ادارہ پاکستان کی خوشحالی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

Leave feedback about this