اسلام آباد: اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کی فعال سہولت کاری کی بدولت پاکستان کے ڈیری اور لائیو اسٹاک کے شعبے میں ایک تاریخی سنگ میل عبور کر لیا گیا ہے۔ SIFC اداروں کے درمیان ہم آہنگی، عالمی شراکت داری اور سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC) اور ترکی کے ایگریکلچرل ٹیکنالوجیز کلسٹر کے درمیان زراعت اور لائیو اسٹاک میں تعاون کی مفاہمت کی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کیے گئے۔ SIFC نے اس اہم معاہدے کی تکمیل کے لیے خصوصی سہولیات فراہم کیں۔
- جامع فریم ورک: اس معاہدے کے تحت زرعی تحقیق، جدت طرازی اور ٹیکنالوجی کی منتقلی میں تعاون کے لیے ایک مربوط فریم ورک تیار کیا گیا ہے۔
- پیداوار میں اضافہ: دوطرفہ تعاون کے ذریعے جدید کارپوریٹ لائیو اسٹاک فارمنگ اور ایکسپورٹ ویلیو چین کو ترقی دے کر زرعی پیداوار میں اضافے کی توقع ہے۔
- ٹیکنالوجی پر مبنی ترقی: پاکستان اور ترکی زراعت و لائیو اسٹاک کے شعبے میں ادارہ جاتی روابط، نجی شعبے کے کردار اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دے رہے ہیں۔
یہ پیش رفت SIFC کی موثر سہولت کاری اور بہترین ادارہ جاتی ہم آہنگی کا واضح ثبوت ہے۔

Leave feedback about this