اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزراء نے شرکت کی۔
اجلاس میں خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں توانائی کے ممکنہ بحران پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، حکومت کے کفایت شعاری اقدامات اور توانائی کی بچت سے متعلق مجوزہ اقدامات پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم امور پر بھی بات چیت ہوئی اور وفاقی حکومت نے صوبوں سے پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی میں حصہ ڈالنے کا مطالبہ کیا۔
مزید بتایا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کا بوجھ صارفین پر منتقل کرنے کے مختلف آپشنز پر بھی غور کیا گیا۔

Leave feedback about this