اسلام آباد: مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری ہیں اور اس ضمن میں آج پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ اہم ملاقات کریں گے۔
مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ گزشتہ روز پاکستان پہنچے تھے جبکہ سعودی وزیر خارجہ آج اسلام آباد پہچیں گے۔
آج مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی دفتر خارجہ پہنچے جہاں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ان کا استقبال کیا۔
دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات میں پاکستان اور مصر کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ دیر بعد ترکہ وزیر خارجہ بھی دفتر خارجہ پہنچیں گے اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے جبکہ سعودی وزیر خارجہ کے پاکستان پہنچنے کے بعد چاروں وزرائے خارجہ کے درمیان اہم ملاقات ہوگی۔
مصری وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
- March 29, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1 View
- 35 seconds ago
Share This Post:
Related Post
ایرانی پاسداران انقلاب کا تازہ حملوں میں 500 امریکی
March 29, 2026
آبنائے ہرمز سے گزرنے والا پہلا پاکستانی جہاز ’ایم
March 17, 2026
ابرار کا سن رائزر لیڈز سے معاہدہ، گواسکر کا
March 17, 2026
آپ کس طرف ہیں؟ علی لاریجانی کا دنیا بھر
March 17, 2026
ایل پی جی کی فی کلو قیمت 500 روپے
March 17, 2026
ایمان فاطمہ نے شوہر رجب بٹ سے صلح کی
March 17, 2026

Leave feedback about this