کراچی (شوبز ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حاجرہ یامین نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا۔اداکارہ حاجرہ یامین نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ میں روزانہ دو گھنٹے کے لیے ورک آؤٹ کرتی ہوں، وٹامنز کھاتی ہوں اپنی ڈائٹ کا خیال رکھتی ہوں۔حاجرہ یامین نے کہا کہ جب اللہ تعالیٰ آپ کو نوازتا ہے اور زندگی تھوڑی آسان ہوتی ہے تو آپ خود بخود اچھے لگنے شروع ہوجاتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ شروع میں تھیٹر میں ہی نوکری کررہی تھی جو پیسے کما رہی تھی وہ وائس اوور سے کماتی تھی۔انہوں نے کہا کہ مجھے ٹریکنگ اور ہائیکنگ کا شوق ہے ایک مرتبہ شوگران میں نائٹ ٹریکنگ کررہے تھے وہاں رات میں دو بجے نکلتے تو ایسا لگتا تھا کہ کوئی کھڑا ہے جب لائٹ کی روشنی دکھائی جائے تو کوئی نہیں ہوتا تھا جب رات میں سوتے تھے تو آوازیں آرہی ہوتی تھیں۔اداکارہ نے کہا کہ تھیٹر کے پروڈیوسرز سے کہنا چاہوں گی کہ اوریجنل کہانیاں لکھیں اور جو بچے تھیٹر میں رہنا چاہتے ہیں انہیں پیسے دیں۔حاجرہ یامین نے کہا کہ اگر ایک آرٹسٹ کا ٹیلنٹ لینا ہو تو میں میرل اسٹریپ کا ٹیلنٹ اپنانا چاہوں گی۔
حاجرہ یامین نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا
- March 14, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 2 Views
- 6 hours ago
Share This Post:
Related Post
کفایت شعاری سے ہونے والی بچت عوامی ریلیف پر
March 14, 2026
بنگلہ دیش کے خلاف متنازع رن آؤٹ ہونے پر
March 14, 2026
مشرقِ وسطیٰ تنازع، تیل کی قیمتمیں پھر بڑا اضافہ
March 14, 2026
ٹرمپ کے لیے بڑا دھچکا! ایک اور عدالتی فیصلہ
March 14, 2026
ٹرمپ کا بڑا یوٹرن، ایران جنگ کاملبہ داماد اور
March 11, 2026
بھاری اضافے کے بعد تیل کی قیمتوں میں اچانک
March 9, 2026

Leave feedback about this